ویب پلیٹ فارمز نے باکس آفس کا جھنجھٹ ختم کردیا، کاجول

کاجول کا کہنا ہے کہ او ٹی ٹی کے ذریعے باکس آفس اور فلم کی متوقع آمدنی کے دباؤ میں آئے بغیر کہانی کو اصل حالت میں بیان کیا جاتا ہے۔

طویل عرصے تک اپنی رومانوی اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ کاجول نے رواں سال کے آغاز میں "تری بنگھا” سے ڈیجیٹل فلم کا ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے ویب میڈیم پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے  مطابق کاجول کا کہنا تھا کہ مجھے میڈیمز اور پلیٹ فارمز کے کبھی کوئی مسائل نہیں رہے، میں نے ہمیشہ ایک بات کہی ہے کہ میں کسی ایسے پراجیکٹ میں کام نہیں کرنا چاہتی جو مجھے پسند نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیے

آنجہانی اداکارہ پروین بابی کی زندگی پر ویب سیریز بنائی جائے گی

اداکارہ ثروت گیلانی اور مہرین جبار کی پہلی ویب سیریز کی پروڈکشن مکمل

انہوں نے کہا کہ میری بنیادی شرط صرف معیاری کام ہے۔ 47 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ویب پراجیکٹس میں آپ عام فلموں سے زیادہ انگریزی بول سکتے ہیں جس کی وجہ سے کہانی میں جان پڑ جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ جب آپ ان پلیٹ فارمز پر انگریزی فلم دیکھتے ہیں تو وہ ہندی فلموں سے زیادہ حقیقت سے قریب تر نظر آتی ہیں۔

کاجول کا ماننا ہے کہ (Over The Top) OTT پلیٹ فارمز کہانی بیان کرنے کا ایک بہتر ذریعہ ہیں، اس کی وجہ سے ہم اس بات کے اہل ہوئے ہیں کہ کہانی اسی طرح بیان کی جائے جیسا کہ ہم چاہتے ہیں اور باکس آفس اور فلم کی متوقع آمدنی کے دباؤ میں آئے بغیر کہانی میں تبدیلی نہ کریں۔

متعلقہ تحاریر