‘میرا جی’ ترکی میں آئی پی پی اے ایوارڈ کےلئے نامزد
پہلا آئی پی پی اے (انٹرنیشنل پاکستان پریسٹج ایوارڈز) 2017 میں پاکستان کی ستر ویں سالگرہ کے موقع پر برطانیہ میں منعقد کیا گیا تھا۔ا

چوتھا انٹر نیشنل پاکستان پریسٹیج ایوارڈ( آئی پی پی اے) برطانیہ اور ناروے میں منعقد ہونے کےبعد اب ترکی میں منعقد کیا جائے گا ،جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری اورفیشن انڈسٹریز سمیت سینما ، ٹیلی ویژن سے تعلق رکھنے والے اداکار اور اداکارائیں شرکت کریں گی ۔
پاکستان کی مقبول اداکارہ میرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرا م پر اپنے مداحوں کے نام پیغام میں بتایا ہےکہ انھیں انٹر نیشنل پاکستان پریسٹیج ایوارڈ( آئی پی پی اے) میں بہترین اداکارہ کے لئے نامزد کیا گیا ہے ہے، انھوں نے لکھا ہے کہ مجھے چوتھے آئی پی پی اے ایوارڈز میں "بہترین اداکار ہ فلم” کے طور پر نامزد کیا گیا ہے! انھوں نے کہا کہ میرےپاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اس ایوارڈ کی تقریب کا حصہ بن کر کتنا پرجوش ہوں!
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
لکس اسٹائل ایوارڈ، سبز رنگ ماہرہ خان کو راس آگیا
لکس اسٹائل ایوارڈ ملنا حیران کُن تھا، راشد فاروقی
واضح رہے کہ پہلا آئی پی پی اے (انٹرنیشنل پاکستان پریسٹج ایوارڈز) 2017 میں پاکستان کی ستر ویں سالگرہ کے موقع پر برطانیہ میں منعقد کیا گیا تھا یہ ایونٹ بین الاقوامی سطح پر ہونے والا سب سے بڑا آزاد ، ستاروں سے جڑا ہوا پاکستانی ایونٹ تھا جس میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سمیت فیشن انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والے ستارے بھی شامل تھے، برطانیہ کے بعد اس ایوارڈ کی تقریب کو ناروے میں منعقد کیا گیا اور اب چوتھا انٹر نیشنل پاکستان پریسٹیج ایوارڈ( آئی پی پی اے) ترکی کے شہر استنبول میں منعقد کیا جارہا ہے ۔