ابرار الحق، پاکستانی شوہروں کا دکھ سمجھنے والے گلوکار

معروف گلوکار نے اپنے نئے گانے "بیگم شک کرتی ہے" میں پاکستانی بیگمات کے رویے کو مزاحیہ انداز میں بیان کیا ہے۔

معروف پاپ گلوکار ابرار الحق کے نئے گانے کا ٹیزر جاری ہوگیا ہے اور پاکستانی حضرات بےچینی سے گانے کا انتظار کررہے ہیں کیونکہ اُن کی کہانی بھی ابرار کے گانے سے ملتی جلتی ہے۔

نئے گانے کا ٹائٹل ہے "بیگم شک کرتی ہے” اور اسے خوبرو اداکارہ صبا قمر اور ماڈل امان پر فلمایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بی ٹی ایس اور کولڈ پلے کا نیا گانا "مائی یونیورس” ریلیز

علی ظفر پشتو میں بھی گلوکاری کرنے لگے، نیا گانا ریلیز

صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کا ٹیزر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہر شادی شدہ جوڑے کی کہانی ہے۔

یوٹیوب پر گانے کے ٹیزر کو ساڑھے تین ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ گانے میں بیگم(صبا قمر) کو اپنے شوہر(امان) پر شک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، صبا امان کا فون چیک کررہی ہیں اور ان کے پیچھے ڈرون روانہ کررہی ہیں۔

ابرار الحق نے یوٹیوب پر کیپشن لکھا کہ یہ گانا ان تمام افراد کی نذر کرتا ہوں جو کہ کچھ زیادہ ہی شادی شدہ ہیں، یعنی "رن مرید” ہیں۔

یاد رہے کہ دو برس قبل ابرار الحق نے ایک گانا "چمکیلی” ریلیز کیا تھا جس میں مہوش حیات کو اپنی بارات لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان کے مدِ مقابل شاہ ویر جعفری ہیں جن کی کو رخصت کرکے لے جانے کے لیے مہوش حیات بارات لے کر جارہی ہیں۔

گانے کے غیر روایتی مرکزی خیال اور ویڈیو پر اس وقت کافی تنقید ہوئی تھی لیکن ابرار الحق اپنے گانوں کے ذریعے صنفی امتیاز ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس کاوش کو سراہا جانا چاہیے۔

متعلقہ تحاریر