سوپرمین نے کشمیر کو متنازع علاقہ کہہ دیا، بھارتی شہری چراغ پا

سوپرمین کی نئی اینیمیٹڈ فلم “Injustice” میں کشمیر کو متنازع علاقہ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

امریکہ میں مزاحیہ خاکے شائع کرنے والے ادارہ ڈی سی کامکس پر اس وقت بھارت میں شدید تنقید ہورہی ہے، تنقید کی وجہ یہ ہے کہ ڈی سی کامکس نے کشمیر کو متنازع علاقہ کہہ دیا ہے۔

سوپرمین کی نئی اینیمیٹڈ فلم “Injustice” میں کشمیر کو متنازع علاقہ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

فلم میں دکھایا گیا کہ کشمیر میں سوپرمین اور ونڈروومن نے ہر جنگی ہتھیار تباہ کرکے کشمیر کو اسلحہ سے پاک کردیا ہے۔

فلم کی وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں بھارت اور پاکستان کا ذکر تو نہیں لیکن کشمیر کو متنازع علاقہ کہا گیا ہے۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی بھارتی مداحوں کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا، ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ڈی سی اور مارویل میں پاکستان کے حمایتی موجود ہیں۔

صارف کا کہنا تھا کہ سوپرمین کے جہادی بننے اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو تباہ کرنے کا انتظار کریں۔

 ایک ٹوئٹر صارف تو اتنے سیخ پا ہوئے کہ امریکہ پر ہی طنز کردیا، راہول لاٹھی نامی صارف نے لکھا کہ اگر سوپرمین نے افغانستان میں مداخلت کی ہوتی تو امریکہ کو اتنی عبرتناک شکست نہ ہوئی ہوتی۔

دراصل بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کشمیر میں اتنے مظالم ڈھائے ہیں کہ اب پوری دنیا کھلے عام نہیں تو فلموں، کارٹونوں کا سہارا لے کر بھارت کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کے لیے کہہ رہی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں بھارت ایک فاشسٹ ریاست بن چکا ہے، اگست 2019 میں کشمیر کی خودمختار آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وہاں حالات کشیدہ ہیں جس کی بہتری کے لیے بھارت کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔

متعلقہ تحاریر