کرکٹ میچ پر فہد مصطفیٰ اور نبیل قریشی کی دلچسپ نوک جھوک

فہد مصطفیٰ نے ٹوئٹر پر نبیل قریشی کی ٹویٹ کے جواب میں طنزیہ طور پر لکھا کہ "اگر ہار گئے تو یاد رکھنا یہ تمہاری وجہ سے ہوگا"۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر کیوی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کا موقع دیا ہے۔

پچھلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر کئی ریکارڈز اپنے نام کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان کی ٹاس جیت نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

تب سے اب تک سوشل میڈیا سمیت عام ملاقاتوں میں بھی موضوع قومی ٹیم کی تاریخی فتح ہی بن گئی ہے۔

ایسے میں پاکستان کے شوبز ستارے بھی کسی سے پیچھے نہیں، قومی ٹیم کا جذبہ بڑھانا ہو یا جیت کا جشن منانا ہو، ہمارے اداکار بھی سب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ اور نبیل قریشی کے درمیان دلچسپ مکالموں کا تبادلہ ہوا، فہد مصطفیٰ نے ٹوئٹر پر فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی کی ٹویٹ کے جواب میں طنزیہ طور پر لکھا کہ "اگر ہار گئے تو یاد رکھنا یہ تمہاری وجہ سے ہوگا”۔

اس سے قبل نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ وہ شارجہ میں ہیں، آج جیتنا ہے انشااللہ۔

متعلقہ تحاریر