اداکارہ شلپا شیٹھی نے آدھا سر منڈوالیا
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی نے منت مانی تھی کہ جب ان کے شوہر ضمانت پر رہاہوجائیں گے تو وہ اپنا آدھا سر منڈوا ئیں گی
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی نے منت مانی تھی کہ جب ان کے شوہر ضمانت پر رہاہوجائیں گے تو وہ اپنا آدھا سر منڈوا ئیں گی ، شوہر کی ضمانت پر انھوں نے اپنی منت پوری کی اور آدھاسرمنڈوالیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے ویڈیوز اور فوٹوزشیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی ورزش کرتے ہوئے دیکھی گئیں ا س دوران دیکھا گیا کہ انھوں نے پیچھے سے اپنے سرکے آدھے بال منڈوالیئے ہیں ، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ادکارہ نے بالوں کواپنی منت کے پورے ہونے پر منڈوایا ہے ، حالانکہ اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ منت پوری ہونے پر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فحش فلمیں بنانے کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر گرفتار
بالی ووڈ نے بھج کی بھجیا بنادی
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ شلپاشیٹھی کے شوہر راج کندرہ جوایک معروف بز نس مین ہیں ان کو رواں سال جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور مختلف اقسام کی غیر اخلاقی ایپس پر چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اس وقت راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔