سفیدداڑھی میں عامر خان کا نیا انداز، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

عامر خان نے یہ نیا روپ اپنے نئی فلم کے لیے اپنایا ہے تاہم ابھی تک فلم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ  کہلانے والے بالی وڈ کے 56 سالہ  سپر اسٹار عامر خان ہر دفعہ  کی طرح اس  مرتبہ بھی ایک نئے انداز میں جلوہ گر ہوئے اور اپنے مداحوں کو نئے ُلک سے حیران کردیا۔

اکثرآپ نے اداکارعامر خان کے ڈریسنگ سینس کو لے کر کئی خبریں سنی ہوں گی ، وہ ہر مرتبہ  ایک الگ  اور غیر معمولی انداز میں ظاہر ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ مسٹر پرفیکشنسٹ کا کول لُک موضوع بحث بنا ہوا ہے عامر خان کی سفید داڑھی میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Serap Varol (@serap.varol.20)

 عامر خان کے اس کیجوئل لک کے بارے میں کافی باتیں ہورہی ہیں ۔ عامر کی تصویر دیکھنے کے بعد لوگوں کا کہنا ہے کہ کافی اسٹار کی طرح وہ اپنی عمر نہیں چھپاتے ہیں ۔ تصویر : Viral Bhayani

یہ بھی پڑھیے

طلاق کے بعد عامر خان کا سابق اہلیہ کے ساتھ ڈانس

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی ‘ہر فن مولا’ کی جھلک

وائرل ویڈیو میں عامر خان کو ممبئی کے مقامی ہوٹل میں دیکھا گیا جہاں عامر خان گرے ٹی شرٹ اور مرجان کے رنگ کے  شارٹس میں ملبوس ہیں جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چہرے پر ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی فوٹو گرافرز عامر خان کی تصاویر لینے لگتے ہیں تو اداکار چہرے سے ماسک ہٹاتے ہیں اور اُن کی سفید داڑھی دیکھ کر سب حیران رہ جاتے ہیں۔عامر خان کی سفید داڑھی دیکھ کر فوٹوگرافر اُن کے اس نئے روپ کی تعریف کرتے ہیں جس پر اداکار خوش ہوجاتے ہیں۔

 اس تصویر میں عامر خان کو سفید ٹی شرٹ اور چپل میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ اداکار نے کورونا کے پیش نظر ماسک بھی لگا رکھا ہے ۔ تصویر : Viral Bhayani

عامر خان کے نئے انداز کو دیکھ کر فوٹو گرافر اور موقع پر موجود افراد نے ان کی تعریف کی جس جواب میں عامرخان نے خوش ہوکر ان کا شکریہ ادا کیا اور پھر گاڑی میں سوار ہوکر وہاں سے روانہ ہوگئے۔

 بالی ووڈ کے کئی ایسے ستارے ہیں جنہیں اصلی روپ کو پبلک کے سامنے دکھانے میں شرم آتی ہے ، انہیں اکثر سوٹ بوٹ میں دیکھا جاتا ہے ، لیکن عامر ایسے کسی ٹرینڈ کو فالو نہیں کرتے ہیں ۔ تصویر : Viral Bhayani

عامر خان کے اس کول لُک کے بارے میں کافی باتیں ہورہی ہیں  بعض صارفین کا کہنا ہے کہ  عامر خان نے یہ نیا روپ اپنے نئی فلم کے لیے اپنایا ہے تاہم ابھی تک فلم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Facebook Comments Box