شہزاد رائے کی اپنے بیٹے کے ساتھ ڈرم بجاتے ہوئے ویڈیو وائرل

شہزاد رائے کی شیئر کردہ ویڈیو کو صارفین نے بہت پسند کیا ،خاص طورپر چھوٹے بچے کو پیشہ ورانہ انداز میں ڈرم بجانے کی صارفین نے خوب داد دی۔

معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے مائکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مائیکل جیکسن کے  گانے کے "بیٹ اٹ ” جت میوزک پر گٹار بجا رہے ہیں جبکہ ان کا  گیارہ سالہ بیٹا ان کے ساتھ پروفیشنل اندازمیں ڈرم بجا رہا ہے ۔

 شہزادرائے نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ  بچے ڈرم بجاتے ہیں جو صرف میوزک سیکھنے کےلئے نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک ایسی سرگرمی ہے جس کے استعمال سے ایک وقت میں ان کے ہاتھ اور پیر دو  نوں دو مختلف کام کرتے ہیں یہ ایک مشکل عمل ہے جو ذہن  اور   اسکلز کو نکھارنے کا کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے نے ہنزہ کےمحروم بچوں کی خواہش پوری کردی

آرمی چیف کی شہزاد رائے کی تعلیم  کے لیے کاوشوں کی تعریف

شہزاد رائے کی شیئر کردہ ویڈیو کو صارفین نے بہت پسند کیا ،خاص طورپر چھوٹے بچے کو پیشہ ورانہ انداز میں ڈرم بجانے کی صارفین نے خوب داد دی۔

واضح رہے کہ شہزادرائے  ایک معروف گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معروف سماجی کارکن بھی ہیں جو2002 سے زندگی ٹرسٹ پاکستان کےنام سے ایک فلاحی ادارہ چلارہے ہیں  ان کا ادارہ غریب بچوں کو تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ انھوں نے اپنی پوری زندگی اس ٹرسٹ کے لیے وقف کر دی ہے۔ شہزاد رائے اپنی موسیقی کے مدد سے عطیات جمع کرتے ہیں اور پورے ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر