‘تو یہیں ہے’ کے ساتھ شہناز گل کی اسکرین پر واپسی
شہناز گل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی "تُو یہیں ہے" اور ساتھ میں اپنے گانے کا پوسٹر شیئر کر کے آنجہانی سدھارتھ شکلا کو بھی ٹیگ کردیا۔
بھارتی اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا دو ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ سدھارتھ کی وفات کا سب سے زیادہ دکھ ان کی دوست شہناز گل کو تھا، آخری رسومات کی ادائیگی پر شہناز بہت زیادہ غمزدہ نظر آئیں۔
آج ٹوئٹر پر ویلکم بیک شہناز ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا کیوں کہ وہ ایک گیت کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایک اور رئیلٹی شو کے فاتح کی موت
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا
شہناز گل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی "تُو میرا ہے” اور ساتھ میں اپنے نئے آنے والے گانے کا پوسٹر شیئر کر کے آنجہانی سدھارتھ شکلا کو بھی ٹیگ کر دیا۔
Tu mera hai aur …………………… @sidharth_shukla #Sidharthshukla ♥️♥️🌟 pic.twitter.com/OnQZQ1n1lV
— Shehnaaz Gill (@ishehnaaz_gill) October 28, 2021
شہناز گل کا گانا "تُو یہیں ہے” ان کے یوٹیوب چینل "شہناز کور گل” پر کل دن 12 بجے پہلی بار نشر ہوگا۔
یہ گیت انہوں نے اپنے عزیز ترین دوست سدھارتھ شکلا کے لیے گایا ہے۔
ٹوئٹر پر شہناز کی پوسٹ دیکھتے ہی پرستاروں نے انہیں ویلکم کہنا شروع کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔