فلم فیئر مِڈل ایسٹ ایوارڈ میں پاک بھارت اور عرب اداکاروں کی شرکت

تقریب میں بالی ووڈ اور عرب سینما  سمیت پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری  کے معروف چہروں کو ان کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گی

دبئی میں منعقدہ ‘فلم فیئر مِڈل ایسٹ اچیورزایوارڈز2021 ‘ تقریب میں بالی ووڈ اور عرب سینما  سمیت پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری  کے معروف چہروں کو ان کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے معروف اخبار گلف نیوز کے مطابق  گزشتہ روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کی ریاست دبئی  میں  سجنے والی اس تقریب میں پاکستانی، بھارتی اور مصر ، لبنان  اور مراکش سمیت مشرق وسطی  کے  مختلف ممالک کے کے معروف اداکاروں نے جلوے بکھیرے۔

یہ بھی پڑھیے

‘میرا جی’ ترکی میں آئی پی پی اے ایوارڈ کےلئے نامزد

لکس اسٹائل ایوارڈ، سبز رنگ ماہرہ خان کو راس آگیا

 

ایورڈ کی تقریب میں پاکستان کی جانب سے ماہرہ خان،مایا علی، سجل علی،عائشہ عمر، فیصل قریشی، اعجاز اسلم، شہریارمنور اور دیگر نے شرکت کی بالی وڈ سے نواز علی صدیقی ، کاجول، منوشی چھلر، سنی لیونی، نورا فتیحی، محمد رمضان، گلشن گروور سونو نگم اور  اڈت نارائن  سمیت دیگر کئی بھارتی  فنکاروں نے نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ  تقریب کے دوران متعدد بھارتی و پاکستانی شوبز شخصیات سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک کی شخصیات کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ کاجول کو بھی خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔

211028 Sunny

Pakistani Celebrities Spotted At Filmfare Middle East Achievers Night

پاکستان سے ماہرہ خان، مایا علی، سجل علی اور احد رضا میر سمیت دیگر اداکاروں کو ایوارڈز دیے گئے جب کہ عائشہ عمر، شہریار منور اور دیگر اداکاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اور بہترین اداکاری پر ایوارڈ کے حق دار ٹھہرے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

سجل علی نے اپنے شوہر احد رضا میر کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔ روایتی دیدہ زیب لہنگے کے ساتھ جھمکوں کے انتخاب نے اداکارہ کی تیاری کو چار چاند لگائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly)

احد وائٹ اینڈ بلیک ٹکسیڈومیں نظرآئےجبکہ ماہرہ خان اس بارکھلے بالوں اور قدرے گہرے میک اپ  اور نیون گرین کے ساتھ سفید گاؤن پہننے باکسرعامرخان کے ہمراہ  نظر آئیں۔

فلم فیئر مِڈل ایسٹ اچیورزایوارڈز2021 کی تقریب میں کل 40 کیٹیگریز میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ تحاریر