کروز شپ منشیات کیس، آریان خان ضمانت پر آرتھر جیل سے رہا

انڈین نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا۔

کروز شپ منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ کے صاحبزادے آریان خان کو ایک ماہ میں ضمانت پر جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کی ضمانت منظور کی تھی تاہم ضمانت کے کاغزات جیل حکام کو دیر سے موصول ہونے کی وجہ سے آریان خان کو مزید ایک روز جیل میں رکنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

25 دن بعد بیٹے کی ضمانت، شاہ رخ خان کی نئی تصاویر وائرل

ممبئی کروز شپ منشیات کیس:شاہ رخ خان کے بیٹے کی ضمانت منظور

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت سے جاری رہائی کے احکامات کی کاپی مقررہ وقت پر جیل پہنچائی جانی تھی تاہم ایسا نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی عمل میں نہ آسکی تھی۔

تاہم آج تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد کنگ خان کے بیٹے آریان خان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہا کردیا ہے۔ رہائی کے وقت شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے ییلو کلر کی ٹی شرٹ اور نیلے رنگ کا کوٹ پہن رکھا تھا۔

آریان خان کی رہائی کے وقت ممبئی کی آرتھر روڈ جیل کے باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔

اس موقع پر شاہ رخ خان اور آریان خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کے مداحوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔

واضح رہے کہ انڈین نارکوٹکس کنٹرول بیورو (آئی ایس سی بی) نے 2 اکتوبر کو ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران آریان خان کو منشیات استعمال کرنے اور منگوانےکے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

دو روز ممبئی ہائی کورٹ نے دو لاکھ کے مچلکوں کی عوض آریان خان کی ضمانت منظور کرتےہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر