صبا قمر کی نئی  ویب سیریز "نینا” ریلیز کے لئے تیار

چند روز قبل بھارتی پروڈیوسر شیلجا کجریوال نےبھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صبا قمر اور ایمان سلیمان  کی تصاویر شیئر کی تھیں

معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ بہت جلد ان کی نئی ویب سیریز "نینا ” اپنی اسکرینز پر دیکھ سکیں گے۔

فلم اور ڈراموں کی معروف اداکارہ صباقمر نے ویڈیو ز اور فوٹوز شیئرنگ ویب سائٹ  انسٹاگرام  پر اپنی نئی ویب سیریز "نینا” کے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس پر ان کی  نئی ویب سیریز دیکھ سکیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی پروڈیوسر شیلجا کجریوال نےبھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صبا قمر اور ایمان سلیمان  کی تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد ان کے مداحوں میں یہ خبر گردش کررہی ہے کہ دونوں اداکارائیں اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو  پر بھارتی پروڈیوسر شیلجا کجریوال  کی ویب سیریز کا حصہ ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shailja Kejriwal (@shailjask)

پروڈیوسر شیلجا کجریوال کی جانب سے اداکار  فواد خان کی تصویر بھی شیئر کی گئی تاہم ان پوسٹ میں انھوں نے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں جس کے باعث امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ صباقمر، ایمان سلیمان کے ساتھ اداکار فواد خان بھی اس ویب سیریز کا حصہ ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shailja Kejriwal (@shailjask)

متعلقہ تحاریر