شہزادی ڈیانا کا کردار نبھاتے ہوئے مضطرب تھی، کرسٹین اسٹیورٹ
ڈیانا سے متعلق سب کچھ پڑھا، ان کی ہر وہ تصویر اور انٹرویو دیکھا جس تک مجھے رسائی مل سکی، اداکارہ
ہالی ووڈ اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ نے کہا ہے کہ ‘اسپینسر’ نامی فلم میں شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کرتے ہوئے بہت زیادہ مضطرب تھی۔
یہ بات انہوں نے فلم کے پریمیئر کے دوران کہی۔ کرسٹین نے کہا کہ ڈیڑھ برس تک فلم کی شوٹنگ کے دوران میں سوتے جاگتے صرف یہی سوچتی تھی کہ ‘یار، مجھے واقعی یہ کرنا ہے’۔
یہ بھی پڑھیے
ڈچ شہزادے اور شہزادیوں کو ہم جنس پرستوں سے شادیوں کی اجازت
پاکستان اور ازبکستان کا مغل بادشاہ بابر پر مشترکہ فلم بنانے کا فیصلہ
انہوں نے کہا مجھے خوف تھا اور دو ہفتے تک مجھے جبڑوں میں درد رہا، میں منہ تک نہیں کھول سکتی تھی لیکن جب شوٹنگ شروع ہوئی تب میں نے بولنا شروع کیا۔
STEWART’S "SPENCER” NERVES: Actor Kristen Stewart admits she was "very scared” ahead of playing Princess Diana for @Spencer_Movie pic.twitter.com/t6w4achGAY
— AP Entertainment (@APEntertainment) November 3, 2021
کرسٹین نے کہا کہ مجھے ایسا لگا کہ ڈیانا کی روح کہہ رہی ہے کہ ہمت پکڑو یہ کام تمہیں ہی کرنا ہے۔
فلم ٹوائی لائیٹ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ڈیانا کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے بہت ریسرچ کرنا پڑی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے ڈیانا سے متعلق سب کچھ پڑھا، ان کی ہر وہ تصویر اور انٹرویو دیکھا جس تک مجھے رسائی مل سکی۔
کرسٹین اسٹیورٹ نے کہا کہ میں نے ‘دا کراؤن’ نامی ٹی وی سریز دیکھی اور ڈیانا کو جذب کرنے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ برطانوی شہزادی ڈیانا کی زندگی پر 2013 میں ‘ڈیانا’ نامی فلم بھی بن چکی ہے جس میں شہزادی کا کردار نیومی واٹس جبکہ ان کے پاکستانی محبوب کا کردار کیس انور نے ادا کیا تھا۔