فلمی سیٹ پر سانحہ "داراک” کا اسلحے کے استعمال سے انکار
گزشتہ ماہ امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ہالی وڈ کی آزاد فیچر فلم "RUST”کی شوٹنگ کے دوران68 سالہ پروڈیوسر اور اداکار ایلیک بالڈون سے حادثاتی طورپر گولی چل گئی
ہالی وڈ کے معروف اداکار ایلیک بالڈون سے فلم کی شوٹنگ کےدوران حادثاتی طورپر گولی چل گئی تھی جس کے نتیجےمیں سنیما گرافر ہیلینا ہچنس ہلاک اور ڈائریکٹر جوئل سوزا زخمی ہوگئے ، اداکار تاحال پولیس کی حراست میں ہیں۔
ہالی وڈ کے اداکار اور 49 سالہ سابق ریسلر ڈوین "دی راک” جانسن نے نئی نیٹ فلکس فلم، کامیڈی کیپر "ریڈ نوٹس” کے پریمیئر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالڈون کی فلم "رسٹ” کی شوٹنگ کے دوران حادثاتی طورپرچلنے والی گولی سے میں ہالینا ہچنز کی موت ہوئی اور ڈائریکٹر زخمی ہوا یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے اس حادثے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کبھی بھی اصلی پستول کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
شوٹنگ کے دوران اداکار سے گولی چل گئی، خاتون ٹیم ممبر ہلاک ایک زخمی
ہالی ووڈ فلمز میں مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے رز احمد سرگرم
انھوں نے کہا کہ میں کسی اور کو اس بات کےلئے مجبور نہیں کرسکتا اور لیکن میں اپنی کسی بھی فلم جو سیون بکس پروڈکشنز کے ساتھ بنائی جائے گی کی شوٹنگ میں اصلی پستول کے استعمال کی اجازت نہیں دوں گا ، انھوں نے کہا کہ ہم اس کےبجائے ربڑ کی گولیاں اور متبادل استعمال کریں گے چاہے اس پر کتنی بھی لاگت کیوں نہ آئے لیکن اصلی اسلحہ کو استعمال نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ہالی وڈ کی آزاد فیچر فلم "RUST”کی شوٹنگ کے دوران68 سالہ پروڈیوسر اور اداکار ایلیک بالڈون سے حادثاتی طورپر گولی چل گئی جس کی زد میں آکر42 سالہ ڈائریکٹر فوٹوگرافی ہیلینا ہچنس موقع پر ہلاک ہوگئیں جبکہ 48 سالہ ڈائریکٹر جوئل سوزا شدید زخمی ہوگئے تھے ۔