کھیل کھیل میں کیسے فلمائی گئی؟ نبیل قریشی نے بتا دیا
کورونا وائرس کے بعد پہلی پاکستانی فلم ہے جو سینیماز میں ریلیز ہوگی، فلم بنانا سفر ہے، نبیل قریشی
معروف فلمساز، رائٹر اور ڈائریکٹر نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی آنے والی فلم کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
انہوں نے ‘کھیل کھیل میں’ کی عکسبندی کے مختلف کلپس شیئر کرکے لکھا کہ فلم بنانا ایک سفر ہے، کبھی اردو والا تو کبھی انگریزی والا۔
Film Banana Aik Safar Hai! Kabhi Urdu Wala, Tou Kabhi English Wala. 🎭
Presenting you the making of feature film Khel Khel Mein releasing worldwide on 19th November 2021
Dekhnay zaroor ayega!#KKM #KhelKhelMein #FilmwalaPictures #Filmwala #Arydigital #Arynews #Eveready pic.twitter.com/hUKITYiYCA— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) November 4, 2021
نبیل قریشی نے مزید لکھا کہ آئیے آپ کو دکھاتے ہیں کہ 19 نومبر 2021 کو ریلیز ہونے والی فیچر فلم کھیل کھیل میں کو کس طرح فلمایا گیا۔
فلم فضا علی مرزا اور نبیل قریشی نے لکھی ہے جب کہ ہدایت کاری کے فرائض نبیل قریشی نے انجام دئیے ہیں۔
‘کھیل کھیل میں’ فلم میں سجل علی، بلال عباس خان، مرینہ خان، منظر عباس اور جاوید شیخ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
کورونا وائرس کے بعد یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو کہ سینماز میں ریلیز کی جا رہی ہے۔
یہ فلم 1971 کی پاک بھارت جنگ کے تناظر میں ایک کہانی پر فلمائی گئی ہے۔
ٹیزر کی شروعات جنگ کے مناظرسے ہوتی ہے اور پھر نوجوان لڑکے لڑکیوں کو دکھایا جاتا ہے جو کہ اسکول میں پاک بھارت 71 جنگ کے موضوع پر پیش کیے جانے والے ڈرامے کی تیاری کررہے ہیں۔