زارا ترین کی فاران طاہر کے ساتھ شادی، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
فاران طاہر کا شمار امریکہ میں ایشیاء کے نمایا اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک ہالی وڈ کی 25 فلموں میں کام کیا ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ زارا ترین کی معروف امریکی اداکار فاران طاہر کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز گذشتہ روز مہندی کی تقریب سے ہوگیا، زارا ترین کی بہن حرا ترین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دونوں کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔
ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن زارا ترین نے اپنی مہندی کی تقریب میں سبز، سنہری اور ہلکے سُرخ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر فاران طاہر نے آف وائٹ کلر کا لباس کریم شال اور بوسکی قمیض شلوار زیب تن کیا تھا ۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاران طاہر اپنی ہونے والی اہلیہ زارا ترین کو انگوٹھی پہنارہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ فاران طاہر معروف اداکار نعیم طاہر کے صاحبزادے ہیں جو امریکی ریاست لاس اینجلس میں پیدا ہوئے ، فاران طاہر کا شمار امریکہ میں ایشیاء کے نمایا اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک ہالی وڈکی 25 فلموں میں کام کیا ہے ، انھوں نے ہالی وڈ میں اپنے کیئریر کا آغاز ‘دی جنگل بُک ‘سے کیا تھا اس کے بعد انھوں نے آرنلڈ وازنیگر سلوسٹر اسٹا لیون اور رابرٹ ڈونی جونیئر جیسے معروف اداکاروں کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔