ماڈل عبیر رضوی نے فیشن انڈسٹری کوخیرباد کہہ دیا
2012 میں ریئلٹی ٹی وی شو اور مس ویٹ کا مقابلہ جیتنے کےبعد عبیر رضوی شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں۔
2012 میں ریئلٹی ٹی وی شو اور مس ویٹ کا مقابلہ جیتنے کےبعد عبیر رضوی شہریت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں، وہ فیشن انڈسٹری کے ایک معروف نام کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئیں۔
ماڈل و اداکارہ عبیر رضوی نے اپنے نو سالہ فیشن انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ، گذشتہ روز ویڈیو ز اور پکچرز شیئر کے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے 33 سالہ خوبرو ماڈال عبیر رضوی نے کہا کہ میں اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں کہ میں اب فیشن انڈسٹری کو چھوڑ رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
سپر ماڈل جیجی حدید اور گلو کار زین ملک کی راہیں جدا ہوگئیں
گرفتار ماڈل افرا خان اور تاجر ایک دوسرے کو کیسے جانتے تھے؟
View this post on Instagram
انھوں نے کہا کہ میری ماڈلنگ کا سفر ایک بہت دلچسپ اور ناقابل فراموش تھا تھا جس کے لئے میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو اس سفر میں میرے ساتھ رہے، انھوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ نیا کرنا چاہتی ہیں اور نئی منزلوں کے حصول لے لئے انھیں توجہ دینے کی ضرورت ہے انھوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ ہمیشہ خوشی کا انتخاب کریں ۔