اعجاز اسلم نے سفر کے دوران اپنی خوراک کا کیسے خیال رکھا؟

مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھوں نے بتایاہے کہ دوران سفر بھی  انھوں نے اپنی خوراک کا کس طرح خیال رکھا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ورسٹائل معروف اداکار اعجاز اسلم نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھوں نے بتایاہے کہ دوران سفر بھی  انھوں نے اپنی خوراک کا کس طرح خیال رکھا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ سفر کے دوران اپنے کھانے پینے کےمعمولات کو برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا ہے میں ایک ماہ بعد سفر سے واپس آیا ہوں اس دوران   میں نے خود کو فٹ رکھنے کےلئے اور صاف ستھرے کھانے کی  پوری کوشش کی اس کے ساتھ ساتھ اپنے جسم کی اضافی چربی کے خاتمے کےلئے  میں نے باقاعدگی سے  واک  بھی کی ، انھوں نے کہا کہ  میں یہاں ایک نہایت مذیدار کھانے کی ترکیب بتارہاہوں جو آپ باآسانی گھر پر تیارکرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فواد خان اور صنم سعید نئے ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوں گے

ڈرامہ سیریل "ہمسفر” کے 10 سال مکمل

واضح رہے کہ اعجاز اسلم اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر  اپنے پسندیدہ کھانوں کی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں ، اعجاز اسلم  خود بھی بہت اچھے کھانے بناتے ہیں اس سے قبل انھوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے کھانے کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے، جو انہیں اتنا پسند ہے کہ وہ کبھی بھی اور کسی بھی وقت کھا سکتے ہیں۔ اس ویڈیو پر کیپشن میں لکھا ہوا نظر آرہا ہے کہ ’کوٹیج چیز اور انڈا بہترین مجموعہ ہے۔‘اعجاز اسلم نے اپنے کھانے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین سے سوال کیا کہ ’اور کوئی بھی ہے جو یہ کسی بھی وقت کھا سکتا ہو اور اسے بھی یہ کھانا پسند ہو؟‘۔

متعلقہ تحاریر