برقعہ ایونجر کی لیڈ گرافک ڈیزائن سارہ رباب ٹریفک حادثے میں جاں بحق

گلوکار ہارون نے کہا ہے کہ سارہ ایک بہت ذہین لڑکی تھی، مثبت اور ناقابل یقین حد تک باصلاحیت تھی

برقعہ ایونجر پاکستان  میں اپنی نوعیت کی پہلی سُپر ہیرو  سیریز ہے جس کا اہم کردار ایک برقع پوش لڑکی  ہیں جو رات میں تعلیم کے دشمن سے جنگ کرتی ہیں اور دن میں ایک مشفق استانی کا روپ دھار کر اپنے گاؤں کے بچوں کو پڑھاتی ہیں۔

معروف گلو کار ہارون رشید  نے ویڈیوز اینڈ پکچر شیئرنگ  کی سوشل میڈیا ویب سائٹ  انسٹا گرام پراس افسوسنا ک حادثے کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ  ان کی کمپنی یونی کارن بلیک  کا تیار کردہ برقعہ ایونجر  میں لیڈ گرافک ڈیزائنر اور ٹوڈی اینیمیٹر کے طور پر کام کرنے والی آرٹسٹ سارہ رباب ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Haroon Official (@haroonworld)

یہ بھی پڑھیے

صبا قمر کی نئی  ویب سیریز "نینا” ریلیز کے لئے تیار

سوپرمین نے کشمیر کو متنازع علاقہ کہہ دیا، بھارتی شہری چراغ پا

انہوں نے ٹوڈی اینیمیٹر سارہ رباب کی کئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یونی کارن بلیک میں ہم اپنی چمکتی ہوئی نوجوان ستارہ سارہ رباب کی ایک ٹریفک حادثے میں انتقال پر بہت غمزدہ ہیں۔

سارہ ایک بہت ذہین لڑکی تھی، مثبت اور ناقابل یقین حد تک باصلاحیت تھی۔ وہ 2012 میں ایک نوجوان وائس اوور آرٹسٹ کے طور پر یونیکورن بلیک ٹیم میں شامل ہوئیں۔

پاکستان میں تیار ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی سُپر ہیرو سیریز برقعہ ایونجر    بچوں کے لئے  بنیادی تربیت کا کام کررہے ہیں  اس  سیریز میں بچوں کو بدتہذیبی اور غیر اخلاقی کاموں  سے بچانے کے اہم سبق دیے جاتے ہیں اس کے علاوہ فرقہ واریت، جنگلات کی کٹائی، جانوروں سے ناروا سلوک اور جنسی امتیاز کے موضوعات پر سبق آموز کہانیاں پیش کی جاتی ہیں ، اس سیریز کی اہم کردار ایک برقع پوش لڑکی ہے ہیں جو رات میں تعلیم اور معاشرے میں بگاڑ کی وجوہات سے جنگ کرتی ہیں اور دن میں ایک مشفق استانی کا روپ دھار کر اپنے گاؤں کے بچوں کو پڑھاتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر