کویتی گلوکارہ شمس کی بل گیٹس کو شادی کی پیش کش
کویتی اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں بل گیٹس کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں موجودہ ڈیجیٹل دور کا چراغ قرار دیا ہے۔
کویتی اداکارہ اور گلوکارہ شمس بندر الاسلمی نے امریکی ارب پتی تاجر اور مائیکروسافٹ کمپنی کے سربراہ بل گیٹس کو شادی کی پیش کش کر ڈالی۔
کویتی گلوکارہ نے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جس میں بل گیٹس کی اس پیشگوئی ذکر تھا جس میں انہوں نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ برسوں میں دنیا کو ایسے دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لیے چیچک کے وائرس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بھیڑ کے ساتھ غلط راستے پر چلنے سے بہتر ہے تنہا چلا جائے، مہوش حیات
ہمایوں سعید نے فلم ‘ایک ہے نگار’ کی تعریف کردی
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے دنیا بھر کی حکومتوں پر زور دیا تھا کہ وہ ان ممکنہ حملوں سے نمٹنے کے لیے سائنسی تحقیق پر اربوں کی سرمایہ کاری کریں۔
جميل هذا الانسان نبي العصر الالكتروني عاجبني تنبؤاته ومعرفته بلي جاي انا اعرض عليه الزواج تتوقعون يوافق؟؟؟ https://t.co/H2WLlHtQeQ
— #شمس ☀️ (@shamsofficial) November 5, 2021
کویتی اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں بل گیٹس کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں موجودہ ڈیجیٹل دور کا چراغ قرار دیدیا۔
اداکارہ شمس نے لکھا کہ وہ ایک ہوشیار انسان ہیں ، مجھے ان کی دور اندیشی اور مستقبل سے متعلق ان کا علم پسند ہے۔ میں انہیں شادی کی پیشکش کرتی ہوں۔ انہوں نے صارفین سے سوال کیا کہ کیا آپ بل گیٹس سے رضامندی کی توقع رکھتے ہیں؟
بعدازاں مقامی میڈیا میں بل گیٹس کو شادی کی پیش کش سے متعلق خبروں کی اشاعت پر اداکارہ نے یوٹرن لے لیا اور کہا کہ وہ اپنی پیشکش کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں اور یہ ٹویٹ ایک طنز کے سوا کچھ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ بل گیٹس کا دنیا کے 5 امیر ترین افراد میں شمار ہوتا ہے اور وہ رواں برس اگست میں اپنی شریک حیات ملنڈا سے طویل رفاقت کے بعد علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔









