ڈرامہ سیریل صنف آہن کی پہلی جھلک جاری
ڈرامے کی کہانی پاک فوج میں خدمات انجام دینے والی خواتین کی زندگی پر مشتمل ہے
اے آر وائی ڈیجیٹل نے نئی ڈرامہ سیریل صنف آہن کی پہلی جھلک جاری کردی۔ ڈرامے کی کہانی پاک فوج میں خدمات انجام دینے والی خواتین کی زندگی پر مشتمل ہے۔ڈرامے میں پاکستان کی صف اول کی اداکارائیں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہی ہیں۔
ڈرامہ سیریل صنف آہن آئی ایس پی آر،سکس سگما پروڈکشن اور نیکسٹ لیول انٹرنٹینمنٹ کی مشترکہ پیشکش ہے۔معروف مصنفہ حمیرا احمد کی تحریر کو ہدایت کار ندیم بیگ ڈرامے کی شکل دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ہمایوں سعید نے فلم "ایک ہے نگار” کی تعریف کردی
اداکارہ کبریٰ خان نے ڈرامے کا پرومو اپنی انسٹاگرام آئی پر شیئر کیا۔ جسے ان کے مداحوں کی
جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔یوٹیوب پر بھی ڈرامے کے پرومو کو 21گھنٹے میں ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
Presenting the First Look of #SinfeAahan !!
Featuring the women of steel #SajalAly, #YumnaZaidi, #SyraYousuf, #KubraKhan, #RamshaKhan & #Tashiya Yehali Kalidasa
Coming Soon – only on #ARYDigital pic.twitter.com/jHLtnbjhfX
— arydigitalasia (@arydigitalasia) November 10, 2021
ڈرامے میں پیغام دیا گیا ہے کہ اسے کسی ہیرو کی ضرورت نہیں، وہ ہیرو کے طور پر پروان چڑھی ہے۔ڈرامے میں اداکارہ سجل علی بطور ماریہ سفیر، اداکارہ یمنیٰ زیدی بطور شائستہ خانزادہ، اداکارہ سائرہ یوسف بطور آرزو ڈینیئل ، اداکارہ کبریٰ خان بطور ماہ جبین مستان ،اداکارہ رمشا خان بطور پری ویش جمال اور سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیہ کالی داسہ بطور نتھمی پریرا جلوہ گر ہوں گی۔
ڈرامے کی پہلی جھلک سے واضح ہے کہ ڈرامے کی کہانی پاک فوج میں خدمات انجام دینے والی مختلف قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین کے گرد گھومتی ہے جوبلاشبہ مختلف معاشروں اور ثقافتوں میں پروان چڑھی ہیں مگر ان میں قدر مشترک یہ ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا
منوانا جانتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر پی ٹی وی اور ہم نیٹ ورک کے اشتراک ڈرامہ سیریل سنہرے دن،ایلفا براوو چارلی اور عہد وفا جیسے یادگار ڈرامے تیار کرچکا ہے۔ حال ہی میں اے آر وائی اور آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بننے والی فلم ”ایک ہے نگار “ بھی ریلیز کی گئی ہے۔ جس میں اداکارہ ماہرہ خان پاک فوج کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر کے روپ میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔