پروڈیوسر میری کمر پر روٹی سیکنا چاہتا تھا، ملیکا شراو ت
انھوں نےبالی وڈ کے ایک پروڈیوسر کا نام لئے بغیر بتایا کہ ایک دن وہ ان کے پاس آیا اور ان کو بتایا کہ وہ ایک منفرد انداز کا آئیٹم سانگ فلمانا چاہتے ہیں
ملیکا شراوت نے بالی وڈ کے ایک پروڈیوسر کا نام لیے بغیر بتایا ہے کہ ایک دن وہ ان کے پاس آئیٹم سانگ کا ایک عجیب آئیڈیا لے کر آیا کہ جس میں وہ ان کو”ہاٹ ” دکھانے کےلئے ان کی کمرپر روٹی سیکتا دیکھانا چاہتا تھا۔
بالی وڈ کی بے باک اداکارہ اور آئیٹم سانگ کےلئے مشہور ملیکا شراوت نے ‘دی لو لاف لائیو شو’ (The Love Laugh Live Show) کے دوران ایک عجیب و غریب انکشاف کیا ہے، انھوں نےبالی وڈ کے ایک پروڈیوسر کا نام لئے بغیر بتایا کہ ایک دن وہ ان کے پاس آیا اور ان کو بتایا کہ وہ ایک منفرد انداز کا آئیٹم سانگ فلمانا چاہتے ہیں, پروڈیوسر نے کہا کہ وہ ان کی کمر پر چپاتیاں سیکتے ہوئے دیکھانا چاہتے ہیں جس سے گانے کو دیکھنے والوں کو پتہ چلے گا کی آپ کتنی ‘ہاٹ’ ہیں ؟ آپ اتنی ہاٹ ہیں کہ آپکی کمر پر چپاتی سیکی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
روینہ ٹنڈن بالی وڈ کی کم عمر ماں اور نانی
بالی وڈ میں فلم فیئر ایوارڈز کی شام عرفان خان کے نام
ملیکاکا کہنا تھا کہ اس آئیڈے کو سنتے ہی میں نے انکار تو کردیا لیکن آئیڈیا بڑا عجیب و غریب اور مضحکہ خیز لگا ۔اس طرح کا کچھ عجیب و غریب تصور۔ کیا آپ نے کبھی ایسا کچھ سنا ہے؟” اس نے پوچھا”میں نے اپنا پاؤں نیچے رکھا۔ میں نے کہا، ‘نہیں، ہم ایسا کوئی کام نہیں کر رہے ہیں۔’ لیکن میں نے سوچا کہ یہ بہت مضحکہ خیز اور اصلی ہے۔ یہ ایک اصل خیال ہے،” اس نے مزید کہا۔
ملیکا نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ہندوستان میں ہاٹ ہونے کا مقصد لوگ کیا سمجھتے ہیں اور کسی اداکارہ کا ہاٹ ہونے کا پیمانہ کیا سمجھا جاتا ہے، میں نے جب اپنا فلمی کیریئر شروع کیا اس وقت بھی کسی اداکارہ کو ہاٹ دکھانے کےلئے عجیب وغریب سین فلمائے جاتے تھے تاہم اب اس میں بہت بہتری ہے۔