بالی وڈ کی تناز عات کی ملکہ، کنگنارناوت  نے اپنی شادی کا عندیہ دے دیا

انھوں نےبتایا کہ وہ اب شادی کرنا چاہتی ہیں اور آئندہ خود کو ایک اچھی بیوی اور ماں کے طورپر دیکھ رہیں ہیں۔

اپنے منہ پھٹ بیانات اور اقربا پروری پر کھل کر بولنے کے باعث اکثر تنازعات کا شکار رہنے والی بالی وڈکی معروف اداکارہ  کنگناروناوت نے بہت جلد اپنی شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے  فیصلہ کرلیا ہے کہ  بیوی بن کر خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔

محبت میں گرفتار بھارت کی پدم شری ایوارڈ یافتہ اداکارہ کنگنارناوت نے بھارتی میگزین ٹائمز ناؤ کو دیے گئے انٹر ویو میں اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا کہ وہ یقینی طور پر اب شادی کرنا چاہتی ہیں اور آئندہ پانچ سالوں کے دوران خود کو ایک اچھی بیوی اور ماں کے طورپر دیکھ رہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کنگنا رناوت کے انگریزی کمنٹ پر صارفین الجھن کا شکار

کنگنا رناوت کا ٹوئٹر بند ہونے پر دلچسپ تبصرے

انٹرویو میں  کے دوران کنگنارناوت نے اپنے مستقبل کے شوہر کےحوالے سے تفصیلات مخفی رکھیں ہیں ہونیوالے شوہر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھا کہ لوگ جلد ہی جان جائیں گے کہ وہ کون ہے جو ان کی زندگی  میں آنیوالا ہے ۔

اس سے قبل کنگنا کو حال ہی میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا، صدر رام ناتھ کووند کے ہاتھوں سے یہ باوقار اعزاز حاصل کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر فوٹوز اور ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے نام پیغام میں لکھا، “بہت پہلے جب میں نے اپنا کیریئر شروع کیا تھا اس وقت مجھے ایک سوال پریشان کرتا تھا ۔

میں نے خود سے پوچھاتھا کہ کسی کو پیسہ چاہیے، کسی کو پرستار چاہیے…. کچھ شہرت چاہتے ہیں اور کچھ صرف توجہ چاہتے ہیں…. میں کیا چاہتا ہوں؟ میں نے ہمیشہ بچپن میں ہی جانا تھا کہ میں عزت کمانا چاہتی ہوں اور یہی میرا خزانہ ہے۔ شکریہ، ہندوستان اس تحفے کے لیے۔

متعلقہ تحاریر