سوارا بھاسکر نے ٹوئٹر صارف کو تمیز سکھا دی
مجھے یقین ہے کہ آپ کے گھر کام کرنے والی خوبصورت ہوگی۔ میں امید کرتی ہوں کہ آپ اس کی محنت اور وقار کی عزت کرتے ہوں گے، سوارا بھاسکر
بالی ووڈ انڈسٹری میں تیزی سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی خوبرو اداکارہ سوارا بھاسکر اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کرتی ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر اپ لوڈ کی جس میں وہ ساڑھی پہنے ہوئے تھیں، سوارا نے لکھا کہ سکون کچھ ایسا احساس دیتا ہوگا، ساڑھی، پارک، چہل قدمی، کتاب۔
My maid looks much better then you in saree. Much graceful then you.
— Truth.always (@Truth_Alwayss) November 10, 2021
سوارا کی خوبصورت تصویر اور پوسٹ کے جواب میں ٹروتھ آلویز نامی ٹوئٹر صارف نے نہایت بدتمیزی کے ساتھ کمنٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
سوارا بھاسکر نے تنہا زندگی گزارنے کا نقصان بتادیا
کیا کنگنا رناوت ہر ایک کو جواب دیں گی؟
صارف نے لکھا کہ میری ماسی ساڑھی پہن کر آپ سے زیادہ اچھی لگتی ہے، آپ سے زیادہ باوقار۔
اس ہتک آمیز ٹویٹ کا جواب سوارا بھاسکر نے بہت اچھے انداز میں دیا، انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کے گھر کام کرنے والی خوبصورت ہوگی۔ میں امید کرتی ہوں کہ آپ اس کی محنت اور وقار کی عزت کرتے ہوں گے اور خباثت نہیں کرتے ہوں گے۔
I’m sure your your household help is beautiful.
I hope you respect her labour and her dignity & don’t act like a creep with her. 🙏🏽 https://t.co/nf8egoWkJl— Swara Bhasker (@ReallySwara) November 11, 2021
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کا عوام سے براہ راست رابطہ مشکل ہوتا ہے اس لیے وہ اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے جڑے رہتے ہیں۔
شوبز ستارے اپنے دن بھر کے مصروف معمولات سے آگاہ کرتے ہیں، اپنی خوشی اپنا غم سب کے ساتھ بانٹتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ مداح آپے سے باہر ہوجائیں۔
آپ کو کوئی شخصیت نہیں پسند آپ اسے ان فالو کردیں لیکن کسی کو بھی بدتمیزی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ سوارا بھاسکر کو اپنی سانولی رنگت کی وجہ سے اکثر اس قسم کے جملے سننے کو ملتے ہیں لیکن ایسے بھی مداح ہیں جو ان کے اس رنگ پر فدا ہیں۔
دیگر صارفین نے بھی مذکورہ ٹوئٹر ہینڈل کی مذمت کی اور سوارا بھاسکر کے حق میں ٹویٹس کیں۔