شنیرا اکرم نے عورتوں کی کامیابی کا گُر بتا دیا

شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں مجھے اپنی کمزوریوں کی نشاندہی کرنے اور خود پر دوبارہ اعتماد کرنے کا وقت ملا

وسیم اکرم کی اہلیہ نے   اپنے گذشتہ ایک سال کے  کی محنت  مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عورت جو اپنے لئے کرسکتی ہے اس میں اپنے اوپر اعتماد کرنا سب سے اہم۔

سوئنگ کےسلطان کا لقب پانے والے سابق کرکٹ کے کپتان وسیم  اکرم کی اہلیہ نے ویڈیوز اور فوٹوز شیئرنگ کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آسٹریلیا میں  میں نےبغیر منصوبہ بندی کے بارہ  ماہ گزارے  اس دوران میں نے بہت سارے اتار چڑھاؤ دیکھے اور یہ سب میرے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوا اس دوران مجھے  سمجھنے اور اپنے اوپر طاری خوف کا سامنا کرنے کے ساتھ خود کو دوبارہ اپنےمرکز پر  تک پہنچنے کا موقع ملا ، میں نے اپنے آپ پر جسمانی، جذباتی اور ذہنی طور پر سخت محنت کی ہے۔ اس سال نے مجھے اپنی کمزوریوں کی نشاندہی کرنے اور خود پر دوبارہ اعتماد کرنے کا وقت ملا، میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں اور ساری صورتحال نے مجھے یہ احساس دلایا ہے کہ ایک عورت جو اپنے لئے کرسکتی ہے اس میں  اپنے اوپر اعتماد اور بھروسا سب سے اہم چیز ہے!

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

یہ بھی پڑھیے

ٹی 20ورلڈکپ سیمی فائنل: شنیرا اکرم میکے یا سسرال میں سے کسے سپورٹ کریں گی؟

پاکستان کی بہو شنیرا اکرم کی مشرقی لباس میں ریمپ واک

اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ مجھے احساس ہوا کہ میں کون ہوں یہ ایک ناقابل یقین احساس ہے!  انھوں نے لکھا کہ اس سارے وقت میں   نے یہ جان لیا ہے کہ مجھے ابھی طویل سفر کرنا ہے اس دوران مجھ سے غلطیاں بھی ہوں گی لیکن مجھے ان  غلطیوں سے سیکھنا ہے  انھوں نے مزید کہا کہ  مجھے میری ماں نے سکھایا ہے کہ ایک عورت ہونے  کا سب سے اہم   مطلب یہ ہے کہ آپ  نے کبھی شکست کو تسلیم نہیں کرنا ہے   مسلسل بہتری کی جانب جانا ہے۔

متعلقہ تحاریر