تامل فلم”جئے بھیم“ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

فلم جئے بھیم نے IMDBپر 9.6ریٹنگ کے ساتھ فلم شاشانک ریڈیمپشن کو پیچھے چھوڑیا

تامل  کورٹ روم ڈرامہ”جئے بھیم“نے  کلاسک  فلم”دی شاشانک ریڈیمپشن“ کو پیچھے چھوڑ کرانٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس(IMDB)کی  250 سرفہرست فلموں  میں پہلے نمبر پر قبضہ جمالیا۔تامل فلم جئے بھیم میں اداکار سوریہ، لیجو مول جوز اور مانیکندن مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

اس فلم کو اداکار سوریہ کےپروڈکشن ہاؤس  2D انٹرٹینمنٹ نے تیار کیا ہے جبکہ اس  کے ہدایت کار گناویل ہیں۔فلم IMDBچارٹ پر  9.6 ریٹنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے جس کے باعث ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں مدد ملی۔
یہ بھی پڑھیے

پرفارمنس کے دوران گلوکارہ نے پرستار کے منہ پر پیشاب کردیا

کھیل کھیل میں برطانیہ کے سنیماز میں ریلیز کیلیے تیار

فرینک ڈارابونٹ کی  ”دی شاشانک ریڈیمپشن“ 9.3 کی ریٹنگ کے ساتھ دوسرے جبکہ فرانسس فورڈ کوپولا کی کلاسک فلم”دی گاڈ فادر“ 9.2  ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ دی شاشانک ریڈیمپشن   1994 میں اپنی ریلیز  کے بعد سے IMDBچارٹ  میں پہلے نمبر پر تھی۔

اہم بات یہ ہے کہ شاشانک ریڈیمپشن ا نگریزی زبان کی فلم تھی جو دنیا کی تیسری بڑی زبان ہے جبکہ جئے بھیم تامل زبان کی فلم ہے جس کو بولنے اور سمجھنے والے  افراد کی تعداد انگریزی کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔

نوے کی دہائی میں تامل ناڈو میں پیش آئے سچے واقعات سے متاثر ہو کربنائی گئی فلم جئے بھیم ایک  وکیل کی کہانی پر مبنی ہے جو معاشرے کے غریب اور بے سہارا افراد کی مدد کے لیے آتا ہے، جن کے پاس کسی کی طاقت کا مقابلہ کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے ۔

متعلقہ تحاریر