راج کمار راؤ اور پترالیکھا نے11سالہ دوستی کے بعد شادی کرلی
اداکار راج کمار راؤ اپنی 11سال پرانی دوست پترالیکھا سےرشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
اداکار راج کمار راؤ اور پترالیکھا کی شادی کی تقریب چندی گڑھ کے مہنگے ترین ولا میں انجام پائی۔تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
تامل فلم”جئے بھیم“ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
بھارت میں پہلا ہم جنس پرست جج تعینات، فرحان اختر کا خراج تحسین
راج کمار راؤ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی دلہن کے ساتھ خوشگوار انداز میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخرکار 11 سال کی محبت، رومانس، دوستی اور مزے کے بعد، میں نے آج اپنی ہر چیز کے ساتھ شادی کر لی، میری ساتھی، میری بہترین دوست، میری خاندان۔ آج میرے لیے تمہارا شوہر کہلائے جانے سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ہے۔
پترالیکھا نے بھی اپنی انسٹا گرام میں پوسٹ میں اپنے پیار بھرے لمحات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام میں لکھا کہ میں نے آج میں نے اس شادی کرلی ہے جو میرے لیے سب کچھ ہے، ۔ میرا بوائے فرینڈ، میرا شریک جرم، میرا خاندان، میرا ساتھی…پچھلے 11 سالوں سے میرا سب سے اچھا دوست! تمہاری بیوی بننے سے اچھا کوئی احساس نہیں!۔
راج کمار راؤ اور پترالیکھا کی جانب سے تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد مداحوں اور دیگر فلمی شخصیات کی جانب سے شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔