اداکارہ عشنا شاہ نے پاکستانی خواتین کو خوبصورت ترین قرار دیدیا

اداکارہ عشنا شاہ نے پاکستانی خواتین کو دنیا کی خوبصورت ترین  خواتین قرار دیدیا۔

اداکارہ عشنا شاہ ویسے تو  اپنے بے باک  انداز اور خیالات کے باعث اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں لیکن اس دفعہ انہوں نے پاکستانی خواتین کیلیے ایسے خیالات کا اظہار کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین ان کی تعریف پر مجبور ہوگئے۔

یہ پڑھیے

بجلی، گیس اور پانی کی قلت سے عشنا شاہ بھی پریشان

راج کمار راؤ اور پترالیکھا نے11سالہ دوستی کے بعد شادی کرلی

 

اداکارہ عشنا شاہ نے اپنےٹوئٹ میں لکھا کہ ہر نسل میں خوبصورتی ہوتی ہے، لیکن اس لمحے میں  اس بات کی تعریف کرنا چاہوں گی کہ پاکستانی خواتین کتنی خوبصورت ہیں۔ خدوخال کی اقسام،رنگت کی اقسام جیسے جنوب کی چاکلیٹی شام سے لے کر شمال کے سنو وائٹ تک اور اس کے درمیان ہر چیز  خوبصورت ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں عشنا شاہ نے کہا تھا  کہ پاکستان کی تفریحی صنعت میں خواتین اور مردوں کے ساتھ  برتاؤ میں دوہرا معیاراختیا رکیا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر