اداکارہ مہوش حیات کو باڈی شیمنگ کا سامنا

کسی کو اداکارہ کا منہ بڑا لگنے لگا تو کسی نے کمزور قرار دیکر کھانے پینے کا مشورہ دے ڈالا

اپنے فیشن اور لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہنے والی اداکارہ مہوش حیات کو اس مرتبہ باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑگیا۔
اداکارہ کی سماجی رابطے کی  ویب سائٹس پر شیئر کردہ وڈیو اور تصویر پر مداحوں نے بلاوجہ تنقید شروع کردی۔کسی کو اداکارہ کا منہ بڑا لگنے لگا تو کسی نے کمزور قرار دیکر کھانے پینے کا مشورہ دے ڈالا۔

یہ بھی پڑھئے

میشا شفیع کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت، ویڈیو لنک بیان پر فیصلہ محفوظ

اداکارہ عشنا شاہ نے پاکستانی خواتین کو خوبصورت ترین قرار دیدیا

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے  فنکاروں کو  بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنانا اپنی عادت بنالیا۔ اس مرتبہ صارفین کی بلاوجہ تنقید کا نیا نشانہ  بنی ہیں اداکارہ مہوش حیات جنہوں نے  سماجی  رابطے کی ویب سائٹس  انسٹاگرام پر اپنی دبئی کی  ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہیں جینز اور ٹی شرٹ میں ملبوس اور لگائے ایک گانے پر محظوظ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد نےا ن کی وڈیو اور انداز کو پسند کیاتاہم کئی صارفین نے انہیں بلاوج تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

کئی صارفین نے چشمہ لگانے پر انہیں پورن اسٹار میاں خلیفہ سے تشبیہ دے دی۔ایک صارف نےاپنے تبصرے میں لکھا کہ بوڑھی گھوڑی لال لگام ۔ایک صارف نے لکھا کہ ہماری نوکرانی کی شکل اس سے ملتی ہے۔ایک اور صارف نے اداکارہ کو خواجہ سرا سے تشبیہ دے دی۔

اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر بغیر بازوؤں کی شرٹ میں اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی تو اس پر بھی مداحوں نے بے ہودہ تبصرے شروع کردیے۔یہاں بھی ایک صارف نے اداکارہ کو خواجہ سرا قرار دیدیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ تعریف پہ نہ جائیں. کچھ کھائیں پئیں جان شان بنائیں،آپ کچھ دنوں سے  بیمار لگ رہی ہیں۔

ایک صارف نے اداکارہ چہرے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا چہرہ روز بروز لمبا ہوتا جارہا ہے۔

ایک صارف نے بلیک اینڈ وائٹ تصویر لگانے پر اداکارہ کو بھوت بنگلے کا جن قرار دیدیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ شکل بھی پیاری نہیں اور لباس بھی پیارا نہیں۔

ایک صارف نے تو حد ہی کردی اور اچھی بھلی اداکارہ کو بندر سے تشبیہ دے ڈالی۔

کئی صارفین نے اداکارہ کو تمغہ امتیاز کے حوالے سے بھی طنز و تشنیع کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ تحاریر