شوٹنگ کے دوران نورا فتیحی مرتے مرتے بچ گئیں

فلم ستیامیو جیتے 2 کے گانے’ کسو کسو‘  کو ریلیز ہوئے ابھی ایک ہفتہ ہوا ہے اور اس دوران پانچ کروڑسے زائد صارفین نے اس کو دیکھا ہے

فلموں اور گانوں کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر حادثات بہت عام ہیں، لیکن کبھی کبھی یہ حادثات  اس حد تک خطرناک ہوجاتے ہیں کہ اداکار کی جان پر بن جاتی ہے، ایسا ہی ایک حادثہ  بالی وڈ کی آئیٹم گرل نورا فتیحی کے ساتھ  جان ابراہم  کی فلم ستیامیو جیتے 2 کے گانے ’ کسو کسو‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔

اس بات کا انکشاف نورا فتیحی نے فلم ’ ستیامیو جیتے 2‘ کی پروموشن کےلئے منعقد ایک ایونٹ کے دوران اپنے مداحوں سے کیا ، نورا فتیحی کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کے دوران چوٹ لگنا، خون نکلنا یا معمول کی بات ہے اور اس طرح کے واقعات اکثر ہوتے ہیں لیکن ’ کسو کسو‘ گانے کی شوٹنگ کے دوران کو تجربہ ہوا وہ سب سے الگ تھا ، انھوں نے بتایا کہ  اس گانے کے لئے جس لباس کا انتخاب کیا گیا وہ کافی بھاری تھا اس کا گاؤن باڈی سوٹ کے ساتھ منسلک تھا اور جس کو  نیکلیس کے ساتھ باندھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

نورا فتحی نے 37 گھنٹے مسلسل رقص کرکے پروڈیوسر کو حیران کردیا

نورا فتحی کا کم کارڈیشین اور متھیرا کو چیلنج

لباس اس قدر بھاری تھا اور پورا گانا اسی لباس میں عکسبند کرنا تھا بھاری لباس کی وجہ سے   نیکلیس گلے میں بر ی  طرح پھنس  رہا تھا جس کے باعث ْسانس  لینے میں بھی دشواری ہورہی تھی ،   نیکلیس اتنا تنگ ہوگیا تھا کہ  میرے گلے پر خراشیں بھی پڑ گئیں لیکن اس کے باوجود میں نے اس وزنی لباس کے ساتھ 6 گھنٹے تک شوٹنگ جاری رکھی۔

انھوں نے بتایا کہ یہ بہت تکلیف دہ سین تھا ایسا لگ رہا تھا کہ کسی نے میرے گلے میں رسی باندھ رکھی ہے اور مجھے فرش پر گھسیٹا جارہا ہے لیکن چونکہ ہمارے پاس شوٹنگ کے لیے بہت محدود وقت تھا اس لیے میں نے شوٹنگ جاری رکھی اور اس سیکونس کو مکمل کرنے کے بعد ہی وقفہ لیا۔

واضح رہے کہ جان ابراہم کی فلم ستیامیو جیتے 2 کے گانے’ کسو کسو‘  کو ریلیز ہوئے ابھی ایک ہفتہ ہوا ہے اور اس دوران پانچ کروڑسے زائد صارفین نے اس کو دیکھا ہے ۔

متعلقہ تحاریر