عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے،صنم سعید
فواد خان اور صنم سعید نئے ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوں گے
پاکستان کے معروف ڈرامہ زندگی گلزار ہے سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ اگربھارت میں کام کرنے کا موقع ملاتو وہ ڈراموں کے بجائے فلموں میں بالی وڈ کے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ کرنے کوترجیح دیں گی۔
اپنے آنے والے شو "قاتل حسینہ کے نام ” کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ نے بھارت میں کام کا موقع ملا تو ضرور کروں گی تاہم ’’میں ٹیلی ویژن میں نہیں، ہندوستانی فلموں میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں اوریہاں بھی میری ترجیح بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
صنم سعید اور محب مرزا کی شادی ہوگئی؟
فواد خان اور صنم سعید نئے ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوں گے
بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی پزیرائی کے حوالے سےپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صنم سعید کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے حوالے سے بہت کچھ جانتے ہیں ہم ان کی فلمیں دیکھتے ہیں ڈرامے دیکھتے ہیں لیکن بھارتی شہری ہمارے حوالے سے نہیں جانتے کہ ہم کیسے دکھتے ہیں ہماری زندگیاں کیسی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم دیکھنے میں ایک جیسے ہیں ہمارے کھانے اور بہت کچھ یکساں ہے ہماری زبان بھی بہت حد تک ایک جیسی ہے (ہنستے ہوئے ) لیکن ہماری اردو بہت بہتر ہے ۔
انھوں نے کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے ہمیں وہ آزادی دی ہے ، جہاں پابندیوں اور سیاست کو ایک جانب رکھ دیا گیا ہے ، ہم اپنے شوز کے ذریعے بھارتی سامعین تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور یہ بہت زبردست بھی ہے۔
"قاتل حسینہ کے نام ” کے حوالے سے انھوں نےبتایا کہ اس سیریز میں ان کا کردار ان کی حقیقی زندگی سے بہت مختلف ہے ، میں اپنی اصل زندگی میں بہت جلد غصے میں نہیں آتی ہوں لیکن جب میں کوئی کردار ادا کرتی ہوں تو اس کو جاندار بنانے کےلئے وہ تمام احساسات اور ایکسپریشن کا استعمال کرتی ہوں جس کی کردار کو ضرورت ہوتی ہے۔اداکار ہونے کی خوبصورتی یہ ہے کہ میں اپنے کرداروں کے ذریعے اپنا اظہار کرسکوں