علی ظفر کی ہتک عزت کا کیس، صباح حمید کے بیان پرجرح مکمل نہ ہوسکی
عدالت نے صبا حمید کے بیان پر جرح مکمل کرنے کے لیے وکلا کو 3دسمبر کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا
لاہور کی سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس میں اداکارہ صبا حمید کے بیان پر جرح مکمل نہ ہوسکی۔عدالت نے وکلا کو جرح کے لیے 3دسمبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیے
مجسٹریٹ کے بعد سیشن کورٹ کا میشا شفیع کو پیش ہونے کا حکم
جب مناسب ہوگا میشا شفیع پاکستان آجائیں گی، صبا حمید
گلوکار علی ظفر کا پشتو گانا یوٹیوب پر 3 کروڑ ناظرین نے دیکھ لیا
لاہور کی سیشن عدالت میں جمعے کو ایڈیشنل سیشن جج خان محمود کی کورٹ میں سماعت کے دوران علی ظفر کے وکیل عمر طارق گل نے صبا حمید پر نامکمل جرح کی۔ عدالت میں میشا شفیع کے منیجر فہد الرحمان اور ایک خاتون تالیہ مرزا کی پوسٹوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔
علی ظفر کے وکیل نے استفسار کیا کہ مینجر فہدالرحمان نے میشا شفیع کیخلاف بلیک میلنگ سے متعلق پوسٹ کی تھی ، اس کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی یا نہیں؟ جس پر اداکارہ صبا حمید نے جواب میں کہا کہ میشا نے کوئی کارروائی نہیں کی.
علی ظفر کے وکیل نے تالیہ مرزا کی میشا شفیع پر الزامات کے حوالے سے پوسٹ کے متعلق پوچھا تو صبا حمید نے جواب دیا کہ وہ تالیہ کو نہیں جانتیں۔وکلا کی جرح جاری تھی کہ عدالتی وقت ختم ہونے پر سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔
عدالت نے صبا حمید کے بیان پر جرح مکمل کرنے کے لیے وکلا کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔