پراپرٹی ڈیل میں دھوکہ ہوا، 70 فیصد آمدنی کھو بیٹھا، سیف علی خان
سیف علی خان نے رانی مکھرجی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دفتر بنانے کے لیے ڈیل ہوئی تھی، آج تک نہیں بن سکا۔
سیف علی خان نے بتایا ہے کہ ایک مرتبہ ممبئی میں پراپرٹی ڈیل میں انہیں بڑا دھوکہ ہوا اور ان کی آمدنی کا خاصہ حصہ اس میں ضائع ہوگیا۔
اداکار نے بتایا کہ انہوں نے ایک پراپرٹی میں سرمایہ کاری کی تھی اور اپنی آمدنی کا تقریباً 70 فیصد اس میں کھو گیا۔
یہ بھی پڑھیے
سہانا خان اور طاہرہ کشپ کی بالی ووڈ میں انٹری
بالی ووڈ میں کرداروں نے کہانیوں کی جگہ لے لی
سیف نے مزید انکشاف کیا کہ وہ اپنی پراپرٹی تک رسائی چاہتے تھے لیکن لاک ڈاؤن لگ گیا اور انہیں اب تک اپنا آفس نہیں مل سکا۔
مجھے کہا گیا تھا کہ تین برس میں مجھے میرا آفس تیار ملے گا لیکن اب تک ایسا نہ ہوسکا۔ میں اپنی دولت کا تقریباً 70 فیصد کھو چکا تھا، ان خیالات کا اظہار سیف علی خان نے کیا۔
سیف نے یہ انکشافات رانی مکھرجی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیے۔ دونوں اداکار آج کل اپنی نئی فلم ‘بنٹی اور ببلی 2’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
سیف اور رانی کی گفتگو کی ویڈیو یوٹیوب پر یش راج فلمز نے اپنے چینل سے شیئر کی، ویڈیو کے ایک سیگمنٹ میں دونوں نے سنہ 2004 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ہم تم کے ایک غیرمعروف بوسے پر بھی بات کی اور اسے سنیما انڈسٹری کا سب سے برا بوسا قرار دیا۔
رانی مکھرجی اور سیف علی خان نے اس سے قبل ہم تم، تارا رم پم اور تھوڑا پیار تھوڑا میجک میں کام کیا ہے۔