ہمارے آج کے ڈرامے خواتین کو بااختیار نہیں بنا رہے، حرا ترین

حرا ترین کا کہنا ہے کہ اکثر یہ سننے کو ملتا ہے کہ "یہ کسی کو سمجھ نہیں آئے گا "ایک افسوسناک پہلو ہے

حرا ترین کا کہنا ہے کہ انڈسٹری اپنے ناظرین کو اس لحاظ سے کم سمجھتی ہے کہ خواتین کےلئے کس قسم کے کردار  مرتب کیا جائے۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا ترین نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر  MominasMixedPlate  کے نام سے تخلیق کردہ پیج پر اپنے خیالات  کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل کی ویب سیریز میں تخلیقی  مارجن زیادہ ہے تاہم  انڈسٹری  کی جانب سے اپنے ناظرین کو کم تر سمجھنے کا  رجھان بہت زیادہ ہے اور اکثر یہ سننے کو ملتا ہے کہ "یہ کسی کو سمجھ نہیں آئے گا "ایک افسوسناک پہلو ہے۔ آج ہمارے ڈرامے دیکھنے والوں کو نہ ہی بااختیار بنا رہے ہیں اور نہ ہی متاثر کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ڈرامہ سیریل پری زاد نے مقبولیت کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے

زویا اختر کی میوزیکل ڈرامہ آرچیز کو نئے انداز میں پیش کرنے کی تیاری

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Media Spring Pk (@mediaspringpk)

 

اس سے قبل ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حرا ترین نے بتایا کہ انہیں تقریباً ایک جیسے ہی کردار دئیے جاتے ہیں، جن میں انہیں بیرون ملک سے آنے والی لڑکی کے طور پر دکھانے سمیت انہیں گھر میں مسائل پیدا کرنے یا شوہر کو خاندان سے الگ کرنے والی خاتون کے طور پر دکھایا جاتا ہے

Facebook Comments Box