سابق امام کعبہ شیخ عادل الکلبانی اداکار بن گئے

تفریحی میلے ریاض سیزن 2021 میں قائم کردہ ’کومبیٹ فیلڈ‘ زون کی تشہیری فلم میں شیخ عادل الکلبانی کوفوجی افسر کے روپ میں دکھایا گیا ہے

سابق امام کعبہ شیخ عادل بن سالم بن سعید الکلبانی  نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
سعودی عرب میں منعقدہ تفریحی میلے ریاض سیزن 2021 میں قائم کردہ ’کومبیٹ فیلڈ‘ زون کی تشہیری فلم میں شیخ الکلبانی کوفوجی افسر کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب میں بھی کرسمس کی تیاریاں

سعودی عرب کے کعبہ سے متعلق اہم اقدام

 تشہیری وڈیو میں  عادل الکلبانی کے علاوہ فٹبال اسٹارز اور دیگر فنکاروں نے بھی حصہ لیا ہے۔البتہ شیخ الکلبانی کو تفریحی میلے کی تشہیری وڈیو میں اداکاری کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاجار ہا ہے۔

 یہ مختصر اشتہاری ویڈیو سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرائی۔ اس ٹوئٹ کے نیچے سابق امام کعبہ عادل الکلبانی نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا ’’آپ کو کیا لگتا ہے کیا میں ہالی ووڈ جاسکتا ہوں؟

پروموشنل ویڈیو سابق امام کعبہ شیخ الکلبانی  کو فوجی بنکر سے میدان جنگ کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ 2 منٹ 41 سیکنڈ کی پروموشنل وڈیو میں شیخ الکلبانی کا چند سیکنڈ کا کلپ  ہی شامل ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

الکلبانی نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اب اگلے اشتہار میں ملتے ہیں۔

 

Facebook Comments Box