اداکارہ عائشہ عمر کی تنزانیہ میں کچھوؤں کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل
عائشہ عمر نے نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کچھوؤں کو کھانا کھلاتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عائشہ عمر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اور فی الحال وہ افریقی ملک تنزانیہ میں ہیں جہاں سے وہ قدرتی منا ظر اور جنگلی جانوروں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہی ہیں۔
اداکارہ نے گذشتہ روز پکچر اور ویڈیوز شیئر نگ کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کچھوؤں کو کھانا کھلاتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شعیب ملک کا عائشہ عمر کے بعد ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل
عائشہ عمر اور اظفر رحمان ایک بار پھر ساتھ ساتھ
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ تالاب میں کچھوؤں کے ساتھ ہیں جہاں وہ کچھووں کو کچھ کھلا رہی ہیں اور اس دوران اداکارہ سمندری کھانے کے فوائد بھی بتا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ عائشہ عمر تمغہ فخر پاکستان کی حامل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں جو ان دنوں افریقی ملک تنزانیہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں منانے گئی ہوئی ہیں اور وہ وہاں سے اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔