گلوکار ارجیت سنگھ بھارت میں پاکستانی گلوکاروں پر پابندی کیخلاف بول پڑے
بھارتی گلوکار نے عاطف اسلم ،راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی خان کو پسندیدہ گلوکار قرار دے دیا
بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ اپنے ملک میں پاکستانی گلوکاروں پر پابندی کیخلاف بول پڑے۔ ارجیت سنگھ نے پاکستانی گلوکاروں کے لیے پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔ عاطف اسلم ،راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی خان کو پسندیدہ گلوکار قرار دے دیا۔
مشہور بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نےجمعےدبئی میں منعقد لائیو شو کےدوران عاطف اسلم کا گانا ”او جانے جاں “گانا شروع کیا او ر گانے کے دو بول ہی گنگنائے تھے کہ بیچ میں رک کرشرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک سوال ہے غلط سوال ہے ،متنازع سوال ہے لیکن میں پوچھوں گا کیونکہ مجھے گھنٹہ کوئی فرق نہیں پڑتا۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتیوں نے پاکستانی ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کا چربہ ”کامنا“ بنالیا
سابق امام کعبہ شیخ عادل الکلبانی اداکار بن گئے
What solid statement from @TheArijitSingh regarding Pakistani singers 👍🏻 great to see!!
Singing songs of these artists as well ❤️@itsaadee @ShafqatAmanatA pic.twitter.com/6z6zyV3vvD
— Hamza Mir (@MEEERRRU) November 19, 2021
ارجیت نےمزید کہا کہ میں خبروں کو فالو نہیں کرتا لیکن ایک بات بتائیں، کیا بھارت میں پاکستانی موسیقی پر پابندی ہے؟ یا اٹھا لی گئی ہے؟انہوں نے کہا کہ درمیان میں کچھ عرصہ پہلے پاکستانی موسیقی پر پابندی لگادی گئی تھی کیا اب اٹھالی گئی ہے۔ ہجوم نےبآواز بلند ہاں کہا جس پر ارجیت نے خوشی کا اظہار کیا۔
ارجیت سنگھ نے پاکستانی گلوکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عاطف اسلم ، راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی میرے پسندیدہ گلوکار ہیں۔