دبئی ایکسپو میں پرفارمنس کے بعد عاطف اسلم پیرس پہنچ گئے

17 نومبر کو عاطف اسلم نےدبئی ایکسپو 2020 میں 'وہ لمحے' گا کر اپنی پرفارمنس کا آغاز کیا تھا۔

شہرہ آفاق گلوکار عاطف اسلم آج کل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں، انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے ایک دفعہ پھر مجھے محبت میں مبتلا کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

صرف چار روز قبل ہی 17 نومبر کو عاطف اسلم نے دبئی ایکسپو 2020 میں پرفارم کیا تھا اور اپنے تمام پرانے گانے گا کر شائقین کو مسحور کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر کی ہتک  عزت کا کیس، صباح حمید کے بیان پرجرح مکمل نہ ہوسکی

گلوکار علی ظفر کا پشتو گانا یوٹیوب پر 3 کروڑ ناظرین نے دیکھ لیا

عاطف اسلم نے تقریباً 15 برس پرانا گانا ‘وہ لمحے’ گا کر اسٹیج پر اینٹری دی، یہ وہی گانا ہے جس کی وجہ سے عاطف کو بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں شہرت ملی کیوں کہ ‘وہ لمحے’ کو فلم مرڈر میں شامل کر لیا گیا تھا۔

Facebook Comments Box