کیا اداکار شان ہم ٹی وی کے کسی پراجیکٹ میں آرہے ہیں ؟

اداکار نے اس حوالے ےس کوئی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم تاثر یہی ہے کہ وہ ہم ٹی وی پر نمودار ہوں گے

اداکار شان نے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مومنہ درید کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس کے بعد ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ شان مومنہ درید کےنئے پراجیکٹ میں دیکھے جائیں گے۔

اداکار شان شاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک معروف ٹی وی فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مومنہ درید کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہےکہ "ہم ایک ہیں ، نئی چیز آنے والی ہے”۔

یہ بھی پڑھیے

جیولکس اسٹائل ایوارڈز ، ہم ٹی وی نے جیو کو پیچھے چھوڑدیا

ہم ٹی وی نے ’پری زاد‘ اور ’لاپتہ‘ نشر کردیئے

شان شاہد نے اپنے مختصر سے پیغام میں غیر واضح بات کی ہے تاہم تاثر یہی ہے کہ وہ معروف ٹی وی فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مومنہ درید کے کسی نئے پراجیکٹ میں جلد دیکھے جائیں گے۔

ہدایت کار ریاض شاہد اور اداکارہ نیلو کے صاحبزادے شان پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہیں جنہوں نے 1990 میں فلم بلندی سے اپنے باقائدہ فلمی کریئر کا آغاز کیا اس سے قبل وہ چائلڈ اسٹار کے طور پر کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں ،شان نے ڈیڑھ سو سے زائد اردو اورپنجابی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے ہیں ۔

دوسری جانب  مومنہ درید معروف ٹی وی فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے اب تک  صدقے تمہارے ،ہم سفر، من مائل، زندگی گلزار ہے، اڈاری،یقین کا سفر، رانجھا رانجھا کردی ،چپکے چپکے جیسے کئی سپر ہٹ ڈرامے پروڈیوس کیئے ہیں  ، مومنہ درید کو ان کے بہترین ڈراموں پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے ۔

Facebook Comments Box