کیا اداکارہ بشریٰ انصاری وزیراعظم عمران خان سے مایوس ہوگئیں؟

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ٹک ٹاک وڈیو شیئر کرکےحکومت سے متعلق اپنے خیالات میں تبدیلی کا اشارہ  دے دیا۔

کیا اداکارہ بشریٰ انصاری وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت سے مایوس ہوگئیں؟

اداکارہ بشریٰ انصاری  نے وڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ٹک ٹاک وڈیو شیئر کرکےحکومت سے متعلق اپنے خیالات میں تبدیلی کا اشارہ  دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے

بشریٰ انصاری کا ناقدین کو منہ توڑ جواب

بشریٰ انصاری اور زارا نور عباس مداحوں کی مشکور

سینئر اداکارہ  کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ٹک ٹاک وڈیو میں ایک شخص اپنے  گھر کے دروازے سے باہر نکل کر کہتا ہے کہ میں نے عمران خان کو ووٹ دیا تھا ۔ جس کے بعد اس پر چپلوں کی برسات ہوجاتی ہے۔بشریٰ انصاری نے وڈیو کے ساتھ کیپشن میں سوال کیا کہ اس وڈیو پر ہنسنا ہے یا رونا ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

انسٹاگرام صارفین نے اداکارہ بشریٰ انصاری کی پوسٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ہے۔ کئی نوجوان لڑکیوں نے تبصرہ کیا کہ پہلے بھی دیا تھا اور اگلاووٹ بھی عمران خان کو دیں گے۔تاہم صارفین کی بڑی تعداد نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے پر پچھاتوے کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے گزشتہ برس اے آر وائی  نیوز پر وسیم بادامی کے شو میں شرکت کے دوران کہا تھا کہ وہ عمران خان سے مکمل  مایوس نہیں ہوئیں لیکن لوگوں میں مایوسی بہت بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر