طلاق کی افواہوں کے بعد پریانکا چوپڑا نے امید سے ہونے کا اعلان کردیا

پروگرام میں نک جونس ان کے بھائیوں اور ان کی بیگمات سمیت پریانکا چوپڑا نے شرکت کی

پریانکا چوپڑا کی جانب سے وضاحت فراہم کیے بغیر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے نام کے ساتھ نِک جونس کا نام ہٹانے کے بعد سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ان کی نِک جونس سے علیحدگی ہوگئی ہےجس کے بعد اداکارہ کی والدہ مدھو نے اپنی بیٹی پریانکا چوپڑا  اور داماد اور نِک جونس کے درمیان طلاق کی افواہوں پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘یہ سب بکواس ہے ایسی افواہیں مت پھیلائیں’۔

گزشتہ روز نیٹ فلکس  کے فیملی  روسٹ  سیگمنٹ میں  امریکی گلوکار نک جونس ان کے بھائی  کیون جونس، جو جونس اور ان کی بیگمات سمیت پریانکا چوپڑا نے شرکت  کی، پریانکاچوپڑا نے پروگرام کے روسٹنگ  سیشن میں سامعین کے سامنے اپنے شوہر، امریکی گلوکار نِک جونس اور ان کے بھائیوں کی روسٹنگ کی۔ پریانکا نے کہا کہ  ان کے شوہر کے بڑے بھائی  کی دو بیٹیا ں ہیں اور جو جونس کی ایک بیٹی ہے  لیکن نک اور میں واحد ہیں جس کی ابھی تک کوئی اولاد نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پریانکا چوپڑا وکٹوریہ سیکریٹ سے منسلک

پریانکا چوپڑا جیمز بانڈ بننے کو تیار

انھوں نے (مسکراتے ہوئے   معنی خیز انداز میں) کہا یہی وجہ ہے کہ  میں انکشاف کررہی ہوں کہ میں امید سے ہوں ، پریانکا کے اس  جملے پر ناظرین نے قہقہے لگادیئے جبکہ ان کے شوہر گلوکار نک جونس کچھ دیر کےلئے تذبذت کا شکار رہے جس کو باآسانی دیکھا جاسکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ نک اور اِن کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے اس لئے نک 90 کی دہائی کے پاپ کلچر کے حوالے سے بہت سی ایسی چیزں  ہیں جو وہ نہیں جانتے جس کے لئے اُنہیں سمجھانا پڑتا ہے اور یہ  بھی ٹھیک ہے کیونکہ وہ ایک دوسرے کو سکھاتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ نک جونس اور بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سنہ 2018 میں بھارتی ریاست راجستھان کے ایک تاریخی قلعے میں  ہندو مذہب کے مطابق امریکی  پاپ گلو کار نک جونس کے ساتھ شادی کی تھی ۔

Facebook Comments Box