فاروق ستار میرا سامنا نہیں کرسکتے، حریم شاہ

حریم کو جانتا ہی نہیں، کسی اور نے اُن سے تعارف کروایا، فاروق ستار کی تابش ہاشمی کے پروگرام میں وضاحت۔

ڈیجیٹل میڈیا چینل ناشپاتی پرائم پر میزبان تابش ہاشمی ‘ٹو بی آنیسٹ’ کے نام سے پروگرام کرتے ہیں۔ گزشتہ روز چینل کے یوٹیوب اکاؤنٹ سے ایک ٹیزر شیئر کیا گیا ہے جو کہ وائرل ہو رہا ہے۔

ٹو بی آنیسٹ کے تیسرے ایڈیشن میں تابش نے حریم شاہ کو مدعو کیا اور ان سے بہت نٹ کھٹ باتیں ہوئیں۔

حریم شاہ نے بتایا کہ فاروق ستار نے ان سے کہہ رکھا ہے کہ آپ ہماری مہمان ہیں، جب بھی کراچی آئیں ہمیں ضرور بتائیں۔

یہ بھی پڑھیے

شیخ رشید کے بعد حریم شاہ کا مفتی عبدالقوی کو فون

ماڈل اداکارہ متھیرا کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

اسی ٹیزر میں فاروق ستار کی بھی کلپس موجود ہیں جو کہ معنی خیز انداز میں کہتے ہیں کہ انہوں نے حریم سے ملاقات نہیں کی تھی بلکہ کسی اور نے حریم کا تعارف کروایا تھا۔

حریم شاہ کہتی ہیں کہ مجھے پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا اور خود فاروق ستار نے مدعو کیا تھا۔

حریم نے یہ بھی کہا کہ فاروق ستار کو چاہیے کہ کھلے دل سے تسلیم کریں کہ ان کی مجھ سے شناسائی ہے ورنہ پھر فون پر بھی ایسی باتیں نہ کیا کریں کہ مجھ سے ملو وغیرہ وغیرہ۔

بظاہر تو یہ تمام گفتگو نہایت دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں ہوئی ہے لیکن شاید اس سے سابق ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے سیاسی زوال کی وجہ سمجھ آسکتی ہے۔

Facebook Comments Box