نیٹ فلکس فلم ‘ریڈ نوٹس’ ریکارڈ توڑنے کے قریب

12 نومبر کو ریڈ نوٹس نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی، اس ایکشن کامیڈی فلم میں ریان رینلڈز، گیل گیڈٹ اور ڈیوائن جانسن نے اداکاری کی ہے۔

نیٹ فلکس کی فلم ‘ریڈ نوٹس’ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کا اعزاز حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ دس روز پہلے 12 نومبر کو ریڈ نوٹس نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی، اس ایکشن کامیڈی فلم میں ریان رینلڈز، گیل گیڈٹ اور ڈیوائن جانسن نے اداکاری کی ہے۔

فلم کو اب تک 277.9 ملین گھنٹوں تک دیکھا جاچکا ہے اور سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے ابھی 4.12 ملین گھنٹے باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

تامل فلم”جئے بھیم“ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

ہانیہ عامر کی نئی فلم ‘پردے میں رہنے دو’ کا ٹیزر جاری

اس وقت نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم ‘birdbox’ ہے۔

ریڈ نوٹس کا ٹرن آؤٹ بہت اچھا رہا ہے حالانکہ نقادوں نے بہت سخت ریویوز دئیے تھے۔

فلم میں اداکاری کرنے والے ریان رینلڈز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی فلمز میں پہلے ہی دن سب سے زیادہ ریڈ نوٹس کو دیکھا گیا۔

برطانوی اخبار کے ایک ایڈیٹر نے تو 2 اسٹار ریٹنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلم کم اور ڈائیلاگز کی گردان پر مبنی کلیکشن زیادہ لگ رہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ فلم 200 ملین ڈالر کے بجٹ سے بنائی گئی ہے اور اسے نیٹ فلکس کی اب تک کی سب سے زیادہ مہنگی فلم کہا جا رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر