اداکارہ ریما گلوکار علی ظفر کے نئے پشتو گیت کی مداح نکلیں

اداکارہ کے مردانہ شلوار قمیص میں علی ظفر کے گانے”لاڑشا پیخاور“ پر جلوے،وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ریما خان گلوکار علی ظفر کے نئے پشتو گیت کی مداح نکلیں۔

سینئر اداکارہ ریما خان نے فوٹو اینڈ وڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر علی ظفر کے نئے پشتو گانے”لاڑشا پیخاور تا قمیص تور مالا راوڑا“  کے ساتھ اپنی نئی مختصر وڈیو اپ لوڈ کی ہے۔وڈیو میں اداکارہ ریما کو نسواری رنگ کے مردانہ شلوار قمیص  میں چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار علی ظفر کا پشتو گانا یوٹیوب پر 3 کروڑ ناظرین نے دیکھ لیا

افغان پناہ گزینوں کی حالت زار پر اداکارہ ریما خان بھی پریشان

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

یاد رہے کہ علی ظفر نے مشہور زمانہ پشتو گیت کو ری مکس کرکے 22ستمبر کو ریلیز کیا تھا ۔جسے اب تک یوٹیوب پر ساڑھے 3کروڑ سے زائدمرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ علی ظفر نے رواں ماہ 9 نومبر کو گانے کو 3 کروڑ مرتبہ دیکھے جانے پر اپنے مداحوں سے اظہار تشکر بھی کیا تھا۔

 

 

علی ظفر موقع کی مناسبت سے گانے ریلیز کرتے ہیں، اس سے قبل وہ سندھ کے یوم ثقافت "سندھی ٹوپی اجرک ڈے” پر بھی "الّے منجھا ماڑ وڑا” نامی سندھی گانا گا کر مداحوں کو حیران کرچکے ہیں۔

اس سے قبل علی نے رمضان، یوم مزدوراور کوہ پیما علی سدپارہ کی ناگہانی وفات پر گانے ریلیز کیے تھے۔

متعلقہ تحاریر