خدا کے لئے پاکستان میں چڑیا گھروں کی اجازت نا دی جائے، دیپک پروانی

پاکستان میں فیشن کی نئی جہتوں کو متعارف کروانے والے دیپک پروانی نے گذشتہ روز حکام کی مجرمانہ غفلت کے باعث نایاب نسل کے افریقی سفید شیر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستا ن میں کوئی چڑیا گھر ہونا ہی نہیں چاہئے۔

فیشن ڈیزائنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے  معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے گذشتہ روز کراچی کے چڑیا گھر میں  حکام کی مجرمانہ غفلت کے باعث نایاب نسل کے افریقی سفید شیر کی ہلاکت پرافسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان میں کوئی چڑیا گھر ہونا ہی نہیں چاہئے کیونکہ یہ نو آبادیاتی ماضی کی یاد ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی چڑیا گھر کا نایاب سفید شیر مرگیا

کراچی چڑیا گھر انتظامیہ کی جانوروں کو بھوکے مارنے کی تیاری

انھوں  نے کہا کہ  کسی بھی  ملک کی اہلیت  اس  اس کے باشندوں  کی   کی ذہنی سطح کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ وہ ملک اپنے  جانوروں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتا ہے  جبکہ ہم   میں سے اکثر تو اس کو مار ہی ڈالتے ہیں لہٰذمیں درخواست کرتا ہوں کہ پاکستا ن میں چڑیا گھر وں کی اجازت  ہر گز نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ  دیپک پروانی پاکستانی فیشن انڈسٹری کا  ایک غیر معمولی نام ہے جنہوں نے  دنیا میں فیشن کا مرکز سمجھے جانے والے میلان شو میں  اور بلغارین فیشن ایوارڈ میں دنیا کے چھٹے بہترین ڈیزائنر  کا اعزاز حاصل کیا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر