کاش ہم بیٹوں کو بھی یہ تربیت دیں، ابرار الحق کی ویڈیو پر مہوش اعجاز کا ردعمل

کاش ہم اپنے بیٹوں کو بھی اس عمر میں یہ تربیت دیتے اور سوشل میڈیا بھی فخر سے دکھاتے

مہوش اعجاز نے ابرار الحق کی جانب سے سوشل میڈیا پراپنی بیٹی کی باورچی خانےمیں روٹی تیار کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا کہ یہ بیٹیوں کی تربیت کی درست عمر ہے۔

پاکستان کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، بلاگرز اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی سرگرم کارکنان میں  سے ایک مہوش اعجاز نے معروف گلوکار ابرارالحق کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئرکردہ ویڈیو پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ  کاش ہم اپنے بیٹوں کو بھی اس عمر میں یہ تربیت دیتے اور سوشل میڈیا بھی فخر سے دکھاتے، انھوں نے کہا کہ کھانا پکانا زندگی کا ہنر ہے، صنفی کردار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جشنِ میلاد النبی ﷺ: گلوکار ابرار الحق  نے نعت رسول مقبول جاری کردی
ابرار الحق اور ایک مصور کا محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین

واضح رہے کہ  ابرار الحق    گلو کار اور ‘صحارا فار لائف ٹرسٹ ‘کے بانی اور چیئرمین ہونے کے ساتھ ساتھ  سیاست دان بھی ہیں ان کی پہلی البم بیلو دے  گھر    1995 میں رلیز ہوئی تھی  جس دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا تھا  اس البم کی  40.3 ملین سے زیادہ  کاپیاں فروخت  ہوئیں تھیں جس کے بعد  انہیں "کنگ آف پاکستانی پاپ ” کا خطاب ملا ۔، ابرار الحق 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تھے ۔

Facebook Comments Box