تمہارے بغیر نہیں رہنا چاہتا، زاہد احمد کی اہلیہ کیلیے محبت بھری پوسٹ
اداکار زاہد احمد نے اپنی بیگم کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور خیالات کا اظہار کیا۔
معروف پاکستانی اداکار زاہد احمد نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔
View this post on Instagram
زاہد احمد نے لکھا کہ عام طور پر بیگمات کے لیے تحریر کی گئی سالگرہ کی پوسٹس میں لمبی تمہید باندھی جاتی ہے کہ کس طرح تم نے مجھے مکمل کیا اور میرے ساتھ ہونے کے لیے شکریہ وغیرہ وغیرہ۔
یہ بھی پڑھیے
شادی کے بعد کیسی نظر آنے لگی ہوں؟ اریبہ حبیب نے بتادیا
راج کمار راؤ اور پترالیکھا نے11سالہ دوستی کے بعد شادی کرلی
انہوں نے مزید لکھا کہ لیکن 11 برس بعد صرف یہی بات معنی رکھتی ہے کہ میں کبھی بھی تمہارے بغیر نہیں رہنا چاہتا، کبھی بھی نہیں۔ سالگرہ مبارک ہو میری جان۔
یہ الفاظ تھے زاہد احمد کے جنہوں نے بغیر کسی تمہید کے اپنی بیگم صاحبہ کو سالگرہ کا پیغام دیا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے زاہد احمد نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے شادی تب کی تھی جب وہ انڈسٹری میں آئے تھے اور جب ایک آدمی شادی کر کے گھر بساتا ہے تو وہ کام پر مزید انہماک کے ساتھ توجہ دیتا ہے۔









