عورت کی اُس آزادی کے حق میں نہیں جو عورت مارچ والے چاہتےہیں، حریم شاہ

اسلام نے عورت کو سب سے زیادہ حقوق اور اختیارات دیئے گئے ہیں ، عورت ماچ والوں کے حق میں نہیں

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ عورت کی آزادی کے حق میں ہوں لیکن اس آزادی کے حق میں نہیں جس کا مطالبہ  عورت مارچ کے شرکاء کرتے ہیں۔

پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں میرا جسم میری مرضی کے نعرے اور فیمنزم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وہ عورت مارچ کے حق میں نہیں ہیں، انکا کہنا تھا کہ اسلام نے عورت کو سب سے زیادہ حقوق اور اختیارات دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شیخ رشید کے بعد حریم شاہ کا مفتی عبدالقوی کو فون

آپ اوپر سے نیچے تک آرٹیفشل ہیں، حریم شاہ کا متھیرا کو جواب

انہوں نے کہا کہ وہ عورت کی آزادی کے حق میں ہیں لیکن ایسی آزادی جس میں اپنی رائے کا حق رکھتی ہوں انہیں پڑھنے لکھنے کی آزادی ہو الیکن وہ ایسی آزادی کے حق میں نہیں ہیں جیسی آزادی کے لیے یہ عورت مارچ کے شرکاء مطالبہ کررہے ہیں ۔

انہوں نے خلیل الرحمان قمر کو اپنا پسندیدہ رائٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی موقع ملا تو وہ ان کے ساتھ ضرور کام کریں گی، معروف ٹک ٹاک سٹار اور ٹی وی میزبان حریم شاہ نے کہا ہے کہ ۔ایک انٹرویو میں  حریم شاہ نے کہا کہ اگر کسی عورت کو شادی کے بعد شوہر کا کھانا گرم کرنا اور کپڑے دھونا پسند نہیں تو ایسی خاتون کو شادی ہی نہیں کرنی چاہیے۔

متعلقہ تحاریر