سونیا حسین کو چترال کا موسم اور کیلاش کی ثقافت بھاگئی

اپنی تصویر کے ساتھ نیرہ نور کے گانے " مجھے تتلیوں کے جگنوؤں کے دیس جانا ہے" تحریر کیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ سونیا حسین ان دنوں شمالی علاقاجات کی سیر پر ہیں جہاں سے وہ اپنے مداحوں کےلئے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتی ہیں۔

سونیا حسین نے  گذشتہ روز پکچرز اور ویڈیو شیئرنگ  کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  انسٹاگرام پر  کیلاش سے تصویر  شیئر کی  جس میں وہ کیلاش کے روایتی لباس میں دیکھی جاسکتی ہیں، سونیا حسین نے سیاہ رنگ کا روایتی  کیلاشی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر مقامی سطح پر تیار ہونے والے بیل بوٹوں سے کام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

اس سے قبل  سونیا حسین نے چترال پہنچ کر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ  چترالی ٹوپی پہنے ہوئی ہیں ، سونیا حسین  نے اپنی تصویر کےساتھ ماضی کی معروف گلوکارہ نیرہ نور کے  مشہور گانے ” مجھے تتلیوں کے جگنوؤں کے دیس جانا ہے” تحریر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

واضح رہے کہ حال ہی میں  متحدہ عرب امارت کی ریاست دبئی  میں منعقد ہونے والے پیسا ایوارڈ  میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی سونیا خان  اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹی وی ہوسٹ اور ماڈل بھی ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2011ء میں ڈرامہ سیریل  دریچہ میں معاون کردار سے کیا تھا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں مجھے صندل كردو ‎ ، میں ہاری پیا ، میرے ہمراہی ، شکوہ ، مراسم ، نکاح، فروہ کی اے بی سی ، نازو ، سرخ جوڑا ، کسے چاہوں اور حاصل   شامل ہیں ۔

متعلقہ تحاریر