یاسرہ رضوی کی شاعری کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

یاسرہ رضوی کو کچھ عرصے منظر سے غائب رہنے کےبعد صارفین نے ایک بارپھر دیکھ کر سراہا ہے

پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے اور سماجی رابطوں کی  مختلف ویب سائٹس پر اپنی منفرد شاعری اور انداز کی وجہ سے  جانی جانے والی   یاسرہ رضوی کچھ عرصہ شاعری کے سلسلے کو اپنے مداحوں سے دور رکھنے کےبعد ایک بارپھر اپنے منفرد انداز میں  نمودار ہوگئی ہیں۔

 اداکارہ نے گذشتہ روز فوٹو زاور ویڈیوز شیئرنگ کی سوشل میڈیا ویب سائٹ  انسٹا گرام پر اپنی شاعری کی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے منفرد انداز میں ایک نظر پڑھتی ہوئی دیکھی  گئیں.

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

"انا کے جوش میں جذبات اور ہوش میں

بازی جو میں نے ہاری تھی

وہ خودسری

خود سے  محبت  ، خودسر کی خوداری تھی "

یہ بھی پڑھیے

یاسرہ رضوی اداکاری کے بعد رقص میں بھی بازی لے گئیں

عورت کے خلاف ظلم پر آواز اٹھائیں، یاسرہ رضوی

یاسری رضوی کے اس نئی آزاد نظم کو بھی صارفین کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی اور سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین نے اس کو اپنے کاؤنٹس سے شیئر کیا ۔

متعلقہ تحاریر